ٹرمپ نے مڈٹرم الیکشن کے بعد دوبارہ ایران پر بمباری کا امکان ظاہر کردیا، آبنائے ہرمز 7 روز میں کھولنےکی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی

0
938

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈٹرم انتخابات کے بعد دوبارہ ایران پر بم باری کا امکان ظاہر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو 7 روز کے اندر تجارتی جہاز رانی کے لیے کھولنے کی ایرانی تجویز بھی مسترد کردی۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران فوری طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کا معاہدہ کرنا چاہتا ہے کیونکہ وہ جنگ میں بُری طرح نقصان اٹھا رہا ہے۔

ٹرمپ نے ایرانی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز پر پہلے ہی مکمل کنٹرول حاصل ہے اور وہاں سے بڑی مقدار میں تیل گزر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور انہیں بھی معاہدے کرنے میں دلچسپی ہے تاہم ایران کی پیشکش قابلِ قبول نہیں۔

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا تھا کہ انہوں نے قطر کے ذریعے امریکا کو سات روزہ جنگ بندی منصوبہ پہنچا دیا ہے۔ امریکا مان جائے تو سات دن میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جاسکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY