پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ وائٹ بال کرکٹ کے لیے نوجوان بولرز اور بیٹسمین سامنے آ رہے ہیں اور انہیں ٹیم میں بھی شامل کر رہے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں ہمیں محنت کرنی ہے۔
بولنگ کوچ وقار یونس نے ان خیالات کا اظہار ’جیو نیوز‘ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ آہستہ آہستہ نوجوانوں کو موقع دیا جا رہا ہے اور وہ ٹیموں کا حصہ بن رہے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ابھی ہمیں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش کی ضرورت ہے۔












