پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

0
600

سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کو لیول پلئینگ فیلڈ نہ ملنے کے معاملہ پر تحریک انصاف کی توہین عدالت کی درخواست 3 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں بننے والے 3 رکنی بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں، سپریم کورٹ کا یہ 3 رکنی بینچ 3 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف کی توہینِ عدالت کی درخواست کو 3 جنوری کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے کیوں کہ کل کچھ اہم معاملات پہلے ہی طے شدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ریٹرننگ افسران، پولیس اور الیکشن کمیشن کے متعصبانہ اور امتیازی رویئے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY