ڈاکٹر نگہت نسیم تمہیں کینسر نہیں ہے۔اظہاریئے اور شکریئے ,قسط 2

0
2740

عزیز دوستو !
کتنی عجیب بات ہے کہ بچے سمندر کے کنارے اپنے چھوٹے چھوٹے پیروں کو ریت میں چھپا کر گھر بناتے ہیں پھر ہنستے کھیلتے خود ہی توڑ دیتے ہیں ۔۔ انہیں مٹا دیتے ہیں ۔۔سمندر انہیں بل کھاتی لہروں میں کچھ اور ریت بھیج دیتا ہے ۔۔ اور اس وقت تک بھیجتا رہتا ہے جب تک بچے ہنستے کھیلتے گھر بناتے اور توڑتے جاتے ہیں ۔۔ یوں جیسے سمندر اور بچے ایک ساتھ خوش ہو رہے ہوں ۔ پھر جب یہی بچے بڑے ہو جاتے ہیں تو چٹانوں کو توڑ کر پتھروں سے گھر بنانے لگ جاتے ہیں ۔۔وہ بھی بچوں کی طرح خود ہی اپنے گھر بناتے اور توڑتے ہیں ۔۔ لیکن چٹان انہیں اور پتھر نہیں بھیجتی اور بڑے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی دوڑ میں دوڑتے ہی جا تے ہیں ۔۔ ایک نہیں کئی گھر بناتے اور توڑتے ہیں ۔۔ اور ہر گزرتا پل صبح سے شام لوگوں کے لڑکھڑاتے قدموں اور ہانپتی سانسوں کو سنتا رہتا ہے ۔۔ اور وقت یہ کہتے کہتے گزرتا جا رہا ہے ۔۔ جانے کیوں بڑوں نے بچوں کی طرح ساحلوں پر عارضی گھر بنانے چھوڑ دیئے ہیں ۔۔۔ سوچتے ہی نہیں کہ جب وہ زمین پر وقتی ہیں تو گھر پکے کیوں ۔۔ ؟؟

سادگی میں آسانی ہے ۔۔ خدا پاک کی مہربانی ہے ۔۔ مجھے کینسر کے سفر نے یہی سمجھایا ہے ۔ ہمارا سفر حیات مسلسل سفر ہے ۔۔اور ہمیں زاد راہ کے لئے شعور کی روشنی چاہیئے ۔۔۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ جو میرا اتنا ساتھ دیا ۔۔ مجھے دعاؤں میں یاد رکھا ۔۔ مجھے اتنا پیار اور اتنی توجہ دی ۔
آپ سب کے لئے بہت محبتیں اور دعائیں
ڈاکٹر نگہت نسیم

آیئے تبصرے پڑھتے ہیں ۔۔ اور ہر تبصرے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ !

Mustafa Nasir
نیک روح کی کہانی کے سفر میں پڑاو تو آتے ہیں ۔ یہاں بہت سارے پڑاو تھے وہیں فن لینڈ کا بھی خوبصورت پڑاو ہو گا ۔ انشاءاللہ یقینا ہو گا ۔ جن زمینوں اور آسمانوں کی طرف دل کی کشش ہوتی ہے وہ زمینیں اور آسمان بھی انتظار میں رہتے ہیں آو ہمیں مسخر کر لو ۔ وہاں کے منظر یاد کرتے ہیں آو ہم میں اپنے وجود سے نئے رنگ بھر دو ۔ ہمیں مہکا دو ۔ آپ کے لفظ آپ کے مزاج آشنا ہو چکے ہیں ۔ ان میں بھی وہی کیفیت در آئی ہے جو کہانی میں ہے ۔ ایسی ہمنوائی ہمرکابی کس کو ملی ، وہ خوشی میں خوش اور غم میں رنجیدہ ہو جاتے ہیں ۔ کبھی کبھی تھپکیاں بھی دیتے ہیں ۔ کہتے ہیں آنے جانے کی بات کرتی ہو دل جلانے کی بات کرتی ہو ۔ کہتے ہیں ہمیں ہمیشہ نیلی سیاہی سے لکھو کہ نیلا رنگ آسمان سے ہے جس پہ موسم آتے جاتے ہیں اور آخر سورج چمکنے لگتا ہے ۔ کوئی موسم سدا نہیں رہتا مگر تیرا میرا ساتھ سدا کا ہے ۔ ہم جدا نہیں ہو سکتے نہ ہی اس کی اجازت ہے اور نہ ہی تقدیر کی ریکھاوں میں ہے ۔ کائنات کی ہر شے امانت ہے لفظ ہیں جو اسے عطا کر دیئے گئے ہیں یہ ہماری ڈھال بھی ہیں اور گواہی بھی ۔ ان سے ہر ایک کو مسخر کیا جا سکتا ہے ۔ یہ عبادت بھی ہیں اور نغمہ بھی ۔ نیکی بھی ہے اور نغمہ حیات بھی ۔ آپ نے ہمیشہ اس کی قدر کی ہے اور انہیں ان کی ہمرہی میں خیال اور حقیقت کا سفر خوبصورت طور سے طے کیا ہے ۔ اے نیک روح نگہت نسیم Nighat Nasim آپ اور آپ کے روشن لفظوں کو سلام ۔۔ سلامتی اور مفاہیم کے دیئے روشن رہیں ۔۔۔سلامتی کی آسمان بھر دعائیں
دعا گو
غلام مصطفے ناصر
جمعہ 29 جولائی 2022ء

Shakir Hussain Shakir
ایام عزا کے صدقے مولا صحت کاملہ عطا کرے آمین

Zaara Mazhar
سطر سطر میں تسلی دلاسہ اور زندگی بول رہی ہے ۔۔ ہم سب بھی مسافر ہیں راہئ ملک عدم ہیں لیکن کیسی غفلت میں پڑے ہیں اس تحریر سنبھل سنبھل کے چلنے کے کتنے سبق ہیں دنیا تو کمائی کی جا ہے ہماری مرضی کہ ہم کیا کماتے ہیں ہم سب کو یہ سارےدھیان رکھنے کی ضرورت ہے ۔

Shazia Zafar
” ہمیں خدا کے پاس جاتے ہوئے ایسے ہی خوش ہونا چاہیئے جیسے شام ڈھلے چڑیا اپنے گھر آتے ہوئے خوش ہوتی ہے “۔۔۔❤

Abid Ali Abid
Shocking to know. May Allah sadka pangtan pak give you health wealthand happiness with all blessings now and forever ❤️ Inshallah now and always. Stay blessed with always smiles as you always do.
Regards to all of you.

Farida Masroor
بہت خوب ۔۔پہلی سطر ہی کتنی پیاری اور سچی ہے۔۔۔اپنی زندگی کے دیپک خود بنئے ۔۔۔۔جیتی ریو نگہت ۔۔۔یہ روداد لکھ کر بہت بڑا کام کر رہی ہو۔۔۔

Khalid Dogar
AlhamdoLillah
May Allah bless you with early and complete recovery Ameen

Iman Fatima
“کسی کی منفی سوچ رویے اور تنقید سے متاثر نہیں ہونا ۔ سچ کے کئی پہلو ہوتے ہیں بیٹی ۔۔ ہر بات اپنے وقت پر ہی کھلتی ہے ۔۔ اس لئے تم میں تحمل اور وقا ر ہونا چاہیئے ۔۔ جب کچھ سمجھ نہ آئے تو خاموش ہو جانا ۔۔ اور اپنی خاموشی میں اپنے سوالوں‌ کے جواب ڈھونڈنا ۔ سب کچھ ہمارے اندر ہوتا ہے بیٹی ۔۔ سارے سوال بھی ۔۔ اور ان کے جواب بھی ۔۔ پھر بھی کچھ سمجھ نہ آئے تو اپنی الجھنوں‌ کو وقت کے حوالے کردینا وہ سب کچھ سلجھا دے گا۔۔۔ پیچھے مڑ کر دیکھو گی تو آگے دوڑ کر کہیں نہ جا سکو گی” اس سے بہتر سبق ہو نہیں سکتا ۔۔ ماشااللّہ !آپکی بیتی لطافت اورخوش کن احساسات سے بھر پور ایک مفصل اور جامع طبی انسائیکلو پیڈیا بنتی جا رہی ہے جس میں زندگی کو اس کے ہر ہر زاویے اور فیز میں گزارنے کا سبق اتنے سلیقے اور دلکش انداز میں دیا جا رہا کہ کوئ بھی سبق طبیعت پہ گراں نہیں گزرتا بلکہ ہر روز کچھ نا کچھ سیکھنے کے بعد اگلی قسط کا انتظار اور بڑھ جاتا ہے خدا تعالی سے دعا ہے کہ وہ دعاؤں پہ آپکا یقین بناۓ رکھے اور آپ ایسے ہی آگاہی کے چراغ جلاتی رہیں ۔۔سلامتی ہوجئیں آپ سلامتی کیساتھ

Muhammad Adnan
محبتوں میں جھوٹ ملاوٹ ہے!!!! بہت عمدہ کہا ۔۔ میں نے مکہ مکرمہ میں آپ کے لئے دعا کی ہے ۔۔ اللہ پاک آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔

Ammad Mazari
اللئہ آپکو صیحتیاب رکھے آپکے اس بیٹے کو آپکی بہت ضرورت ھے۔

Rukhsana Masood
Nighat Nasim beita ho saki tu hum sub ko sikhao
Meditation ke sb ko zarorat hei sada khush rahu love you

Maryam Sammar
تصویر تبدیل کر دیجئے اب تو ۔ دیکھ کر دل دکھی ہوجاتا ہے ۔ پہلے ہی زخموں سے چُور چُور ہے ۔

Sarra Haseen
Bht khoob. Be Los mohbt daimi khushiyon ka sbb bnti hai… Nighat Nasim pyara sbq hai..

Imtiaz Ali Gohar
اللہ تعالٰی آپ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے ۔۔۔ آمین ۔۔آپ کے لئے ڈھیروں دعائیں ۔۔۔ سلامت رہیں ۔۔۔۔

Narjis Afroz Zaidi
خود اپنی تربیت کرنا بھی ہنر ہے دوست۔۔۔

Yasmin Akhtar
آپکے بچے آپ کی ہدایت پر آپ کو اولڈ ہوم چھوڑ دیں، آپ ایسا سوچ بھی کیسے سکتی ہیں . آپکے زیرِ سایہ تربیت پانے والے بچے بہترین بچے ہیں. اللہ تعالٰی آپکا سایہ ان پر ہمیشہ سلامت رکھے. آپکو مکمل صحت یابی عطا کرے.۔ماں بیٹی کا رشتہ بہت انمول اور خوبصورت ہوتا ہے. اللہ تعالٰی آپ کے رشتے کو سلامت رکھے. صحت اور لمبی عمر کے لئیے دعا گو.

Ahmed Imtiaz
آپ کے لئے خصوصی طور پر دل سے دعائیں اللہ آپ کو وحت و تندرستی سے نوازے۔

Saeed Zia
اللہ صحت و عافیت والی زندگی سے نوازے

Osama Warsi
اللہ شفا دے۔۔۔ جذبات سے لبریز تحریر ۔ حقیقت سے منھ نہی موڑا جاسکتا ہے۔ سلامتی ہو

Syed Asim Rauf
بہترین بات میری پیاری بہن سلامت رہیں خوش رہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین ۔

Yousaf Amin
اللہ پاک آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔ آپ سے بہت پیار محبت اور بہت ہمت ملتی ہے سب کو۔

Nasreen Akhter Neena
Uff,how can u write and say all these things . really u are so brave also Amna MashaAllah.I could not bear to see my mother even suffering from a miner illness.Allah bless u ,Amna and whole family.Its my wish to meet u and dear Amna.

Syed Husain Afsar
اللہ آپکو جلد از جلد صحتیاب کرے

Syed Mehtab Shahjee
ڈاکٹر صاحبہ آپ باھمت خاتون ہیں۔مولاکریم آپ کو جلد اور مکمل صحتیابی عطا فرمائے آمین

Sumaira Hameed
مسکراہٹ اور آنسو۔۔۔۔اس قسط کا حاصل۔۔۔ ہمیشہ سلامت رہیں 🧡🧡🧡 آپ کا visual travelog لازمی ہونا چاہیے ہر ملک کی سیر کرتے ہوئے جیسے آپ نے پہلے شئر کیا تھا 🖤

Shazia Khalil
Perfectly said!

Yaser Maqsud
اپنے کہاں مرتے ھیں اپنے تو ھمیشہ زندہ رھتے ھیں یادوں میں خوشبوئوں میں ھمارے سینے میں ۔۔

Faqeer Sahib
مالک آپ کو صحت و سلامتی کے ساتھ شاد و آباد رکھے

Ghazal Qazi
مولاکریم ہر آن آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ، سدا شاداب و سلامت رکھے ، آمین ۔ بےشمار دعائیں محبتیں ♥

Asnath Kanwal Younis
سلامت رہیں

Abdul Kareem Samejo
اللہ تعالیٰ آپ کو مکمل طور صحتیاب کرے آ مین

Sabika Bilal
Allah apko sehat ata farmaye

Naheed Ansari
Stay blessed and have faith in Allah only.. provider.sustainer…lord…listener.. and lots

Nighat Rana
Aj to ap na mare dil ke her bat likh dee .nighat g.main na 4 bar parhe ha ya qist.lakin dil nhe barha.Allha pak ap ko sayht wale lambe zindge ata frmaya ameen 🙏

Saima Zeeshan
بہت خوب صورت تحریر۔۔۔دل میں اتر گئی۔

Zeba Ejaz
Allaha ap ko sehat wali lambi zandagi dy Ameen.

Tasneem Iqbal
I follow Nighat story. I am happy for the end.sweet friends stay bless with your family. Plz.be in touch with each other.

Razia Haider Khan
اللہ آپکو اچھی صحت کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے ۔۔ آپ ہمشہ دعاؤں میں ہیں اور رہینگی۔

Zakia Siddiqui
نسیم تم بہت خوش قسمت ہو اتنے لوگ تمہارے ساتھ ہیں تم سے باتیں کرتے ہیں تمہارے لئے دعائیں کر رہے ہیں . تمھاری شخصیت ہی ایسی ہے کہ سب تمہاری تکلیف سے افسردہ ہیں ہم تم سے نہیں ملے لیکن اخلاق فیس بک پر بھی نظر آجاتا ہے .کچھ لوگ جو خوشگوار بات نہیں کرتے ان سے سب دور ہو جاتے ہیں اکثر کو بلاک کردیتے ہیں ، میں تو تمہاری تفریح کی تصویریں بہت شوق سے دیکھتی تھی ،تمہارے ساتھ ساتھ سفر کرتی تھی . انشاللہ جلدی ٹھیک ہو جاؤ گی گھومو پھرو گی اور ہم تمہاری تصویریں دیکھ کر خوش ہوا کریں گے . اللہ جلدی تمکو تندرست کر دے. آمین

Uzma Saleem
اللہ آپ کو اسی طرح باہمت رکھے۔ آمین ۔۔میں چونکہ اسی طرح کے حالات سے گزر چکی ہوں۔اس لیے اچھی طرح سمجھ سکتی ہوں کہ آپ کیا کہنا چاہتی ہیں۔ بیماری کی تفصیل اردو ڈائجسٹ میں لکھتے ہوئے میرے محسوسات بھی کچھ ایسے ہی تھے۔ ان شا اللہ آپ پوری توانائی سے واپس آئیں گی۔

Saif Khan
آللہ پاک اپ کی تکلیف مشکل کو دور فرمایا اور اپ کو اچھی صحت کے ساتھ لمبی عنر عطا کرے امین صدقہ دیں لازماً۔

Seema Naqvi
بہت ساری دعائیں آپ کیلئے نگہت جی، آپ جو لکھتی ہیں وہ ہم اسی لئے پڑھتے ہیں کہ یہ سب ہماری معلومات کیکئے ہے اور بہت اہم بھی، اتنا کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے لہٰذا جاری رکھئے اور ہماری دعائیں تو ہیں ہی آپ کیساتھ ۔۔ اللّٰہ سے دعا ہے کہ آپ انشاءَاللّٰہ بہت جلد مکمل صحتیاب ہو کر اس کے بارے میں لکھیں آ مین

Farheen Chaudhry
اللہ پاک محرم کے تقدس کے صددقے پنج تن پاک کے صدقے تمہیں بس ٹھیک کر دے کسی بھی طرح ۔۔۔۔آمین

Muhammad Ali Noor
سچ

Babar Rasheed
مالک یہ حوصلہ مندی سلامت رکھے. ۔۔ایک یقینی چیز کا وقت متعین ہے، ٹل نہیں سکتی، ہر ایک نے حق راہ سے گزر کر کہیں پیش ہونا ہے. سیانے لوگ ایسے ہی بلا تامل اپنی تیاری مکمل کر لیتے ہیں.

Shazia Farrukh
Speechless

Fathima Siddiqua
اللہ وہ سب نیک ارادے پورے کرے جو آپ چاہتی ہیں اور زندگی میں برکت دے۔۔۔۔ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔۔۔اللہ آپکی تکلیف دور کرکے جلد سے جلد اور صحت و راحت عطا کرے گا انشاءاللہ۔۔۔۔آپکی تحریریں روح کی خوابیدگی کو جگا رہی ہیں اور اللہ سے قربت کو بڑھارہی ہے۔۔الحمدللہ۔۔۔۔اللہ جزائے خیر دے آپکو۔۔۔

Noor e Fatima
ھائے ۔۔۔ بےشک جن کرداروں کے ساتھ ہم اٹیچ ہو جاتے ہیں جب وہ مر تے ہیں تو ہمیں بھی مار جاتے ہیں ۔جیسا کہ میرے ابو ۔ ۔

Nusrat Nasim
راہ نما قسط ۔۔۔ شاہ عبد الطیف بھٹای نے کیاخوب کہا ہے۔کہ موت کے پل سے گزریں گے تو رب سے ملیں گے۔اللہ سبحان وتعالی ہم سب کو اپنا اور اپنے محبوب کا دیدار نصیب فرمائے آمین ثم آمین۔ آفتاب بھای کی ہمت کو سلام۔اکثر لوگ سننا ہی نہیں چاہتے۔ آپ دونوں کی جوڑی سلامت رہے۔بہت جئیں۔صحت وتندرستی کے ساتھ۔ ان شاءاللہ وصیت اور ان اہم امور پر ایک الگ مضمون لکھ کر بابا صاحب کو بھجواتی ہوں۔

Amjad Sheikh
اچھا تو یہ صورتِ حال ہے؟ میں بے بیچ کی کی اقساط نہیں پڑھیں۔۔۔۔ کچھ بھی کہنے سے مجبور ہوں۔

Ghaneem Lubna
آپ ہم سب کے لیے عزم و ہمت کا استعارہ ہیں۔ اللہ آپ کو صحت کاملہ عطاء فرمائے آمین

Hakeem Arshad Shehzad
داتا مہر کرے

Nafeesa Akhter
اللہ تعالیٰ آپکو صحت وتندرستی عطا فرمائے آمین

Saira Ghulam Nabi
خدا عزت ووقار میں اضافہ کرے

Nasreen Akhter Neena
لوگوں کو یہ یاد ہی نہیں رہتا کہ ہمارا اس دنیا میں قیام عارضی ہے ۔اس دنیا کی حیثیت دارالعمل اور امتحان گاہ کی سی ہے اور ہمیں یہاں آخرت کی تیاری کی غرض سے بھیجا گیا ہے۔جو بھر پور تیاری کرتے ہیں وہ سرخرو ہو جاتے ہیں اور جو دنیا کی رنگینیوں میں کھو جاتے ہیں ۔پھر وقت آخر پچھتاوے ہی ان کا مقدر ٹھہرتے ہیں۔اور یہ دنیاوی رشتے ناطے اور ان میں مگن ہو کر بھی ہم اپنی منزل کھوٹی کر لیتے ہیں۔جانا تو سب ہی کو ہے۔کہ یہی ہر انسان کا مقسوم ہے۔اور بھرپور تیاری اور باوقار انداز سے جایا جائے تو وہی قابل تحسین ہے۔جیسے کہ پیغمبرانہ کرام کرتے ہیں۔انھیں شروع ہی سے یہ ادراک ہوتا ہے کہ وہ اس دنیا میں ایک مخصوص مشن کی انجام دہی کے لیے آئے ہیں۔وہ بھر پور طریقے سے اپنے مشن کی تکمیل کرتے ہیں۔اس سلسلے میں ہر قسم کی رکاوٹوں سے نبرد آزماء ہوتے ہوتے ہیں۔ دنیاوی رشتوں کو بھی نبھاتے ہیں اور پھر سارے فرائض سے فارغ ہو کر اپنے رب کے حضور حاضر ہو جاتے ہیں۔

Jahanara Lutfi
میری پیاری عزیز اور بہادر دوست ۔۔۔صرف ایک بات بتادیں آپ اب کیسی ہیں ؟ اللہ آپ کو تندرست و توانا رکھے آمین

Ishrat Moin Seema
بہت عمدہ تحریر

Ghazala Rashid
بہتے لفظوں کی آبشار ہو تم۔ماشاءاللہ

G. Husain
شاندار حکمت و دانائی کے موتیوں سے مزین! بہت خوب۔ سلامتی ہو

Rubina Faisal
ماشاللہ خوب لکھا ہے ۔ اللہ عمر دراز عطا کرے ۔

جاری ہے
ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY