حُسین شناسی کا سفر۔57۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

0
743

قسط ستاون

جناب علی اکبر علیہ اسلام کی
آواز سنتے ہی
امام حسین علیہ السلام میدان کی طرف دوڑ پڑے
اور
جناب علی اکبر کے تن خستہ کے پاس دوزانو بیٹھ گئے
جوان بیٹے کے سینے میں برچھی کا پھل اترا ہوا تھا
جناب علی اکبر نے سینے پر ہاتھ رکھا ہو اتھا
امام حسین ع یہ منظر نہ دیکھ سکے
امام عالی مقام نے
جب اپنے کڑیل جوان کے سینے میں اتری برچھی کو نکالا
تو
جناب علی اکبر علیہ السلام کی
روح مطہر قفس عنصری سے پرواز کر گئی
امام حسین علیہ اللسام نے گریہ کرتے ہوئے کہا
اللہ اس قوم کو قتل کرے جس نے تمہیں قتل کیا
اے بیٹا!
یہ قوم
اپنے خدا کی کس قدر گستاخ اور بے شرم ہے
رسول اللہ کے حرم کی توہین کرتے ہیں
پھر فرمایا
اے میرے بیٹے!
تیرے بعد اس دنیا پر تف ہے “
امام حسین (ع) نے
آپ نے گریہ کیا
میرے ماں اور باپ اس پر فدا ہوں
جس نے
شہادت میں اپنے باپ پر سبقت لی
یہ کہہ کر
امام حسیم علیہ السلام نے دوزانو بیٹھ کر
بیٹے کے سینے سے برچھی کا پھل نکالا
ایک منٹ کو
جیسے
زمین کربلا لرز اٹھی
روز عاشور
حضرت امام حسین علیہ السلام کی عمر مبارک 56 برس پانچ ماہ اور پانچ دن تھی
مگر سر انور اور ریش مبارک کا ایک بال بھی سفید نہ تھا
لیکن
جب جوان علی اکبر کا لاشہ اپنے بازوؤں میں سمیٹ کر پلٹے
تو
سر انور کے سارے بال اور ریش مبارک سفید ہوچکی تھی
سلام بر عکس پیمبر صلی اللی علیہ والہ وسلم علی اکبر
سلام بر نور چشم حسین علیہ السلام علی اکبر
سلام بر جگر گوشہ لیلی و زینب علی اکبر
سلام بر ابراہیم علیہ السلام کی بہترین نسب کے پہلے شہید علی اکبر
سلام بر بنی ہاشم کے شجیع علی اکبر
سلام بر سخاوت کے امین علی اکبر
سلام بر قبیلہ ثقیف کے خوبصورت جوان علی اکبر
سلام جس نے کہا
میں حسین ہوں
ابن حسین ہوں
خدا کے گھر کی قسم
ہم
نبی کے قریب ہیں
سلام ہو ابن حسین علی اکبر ع
خدا آپ کے قاتل
مہرہ ابن منقز ابن نعمان عبدی پر
اس کے ساتھیوں پر
جو آپ کو مار ڈالنے میں ساتھ تھے
جو آپ کے مخالف تھے
سب پر بے شمار لعنت بھیجے
اور جہنم رسید کرے
خدا پاک
ہمیں ان لوگوں میں سے اٹھائے
جو آپ کے ۔۔آپ کے اہل خانہ کے ۔۔ساتھیوں کے ساتھ ہوں
اے خدا
میں انکار کرنے والوں سے تیری پناہ چاہتی ہوں
السلام علیک یا ابن حسین علی اکبر
ہم شکل پیمبر
اوّل موذن صبح عاشور کربلا السلام علیک
سلام ھو آپؑ پر اے فرزندِ رسولِؐ خُدا(ع) ، سلام ھو آپؑ پر اے فرزندِ نبیؐ ﷲ(ع)
، سلام ھو آپؑ پر اے فرزندِ امیرالمؤمنینؑ ، سلام ھو آپؑ پر اے فرزندِ حُسینؑ شہیدِ راہِ خُدا(ع)
سلام ھو آپؑ پر اے شہیدِ راہِ خُدا(ع) اور فرزند شہیدِؑ راہِ خُدا(ع) کے
سلام ھو آپؑ پر اے مظلوم اور فرزند مظلومؑ کے
لعنت کرے خُد اِس گروہ پر جس نے آپؑ کو قتل کیا
اور لعنت کرے خُدا اِس گروہ پر جس نے آپؑ پر ظُلم کیا
اور لعنت کرے خُدا اِس گروہ پر جس نے سُنا آپؑ کے قتل کو اور اِس پر راضی رہا

سلام ھو آپؑ پر اے ولیِ خُدا(عج) اور فرزند ولیِؑ خُدا(عج) کے
پس لعنت کرے خُدا اِس گروہ پر جس نے آپؑ کو قتل کیا

جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY