سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے باغہوز کے علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گرد گروپ داعش کے چار سو کے قریب جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بات سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی طرف سے  بدھ کے روز بتائی گئی ہے۔ عراقی سرحد کے قریب باغہوز کا علاقہ شام میں داعش کا آخری گڑھ ہے اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز نے وہاں کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

ایس ڈی یف کے ایک افسر کے مطابق داعش کے چار سو جنگجوؤں کو منگل کی شب باغہوز سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں شام کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے جنگجو بھی شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY