گورنر پنجاب سے وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب کہتے ہیں کہ ملک میں کرپشن کرنیوالوں کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔
گورنر ہاؤس میں وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، وفاقی سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید اور قومی امن کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی کے سربراہ سید ایاز ظہیر ہاشمی نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ملک میں کر پشن کرنیوالوں کو کسی صورت کوئی رعایت نہیں دی جا سکتی۔ وزیراعظم عمران خان ہی ملک کو معاشی سمیت تمام مسائل سے نجات دلائیں گے۔ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ سے ملک مضبوط ہوگا اور امن دشمن بھی ناکام ہوں گے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھ بھی بے نقاب ہو رہے ہیں۔












