قسط 68
امام عالی مقام نے
اپنے خطبات میں
دشمنوں کو اپنے نانا کی احادیث بھی یاد کرائیں
اور
اپنے حلیہ مبارک کا ذکر بھی کیا
لیکن
یزیدی لشکر کے دلوں پر جہنم کی مہر لگی ہوئی تھی
انہوں نے
سراپا رسول (ص) دیکھنے کے باوجود بھی لحاظ نہیں کیا
ایک اور مقام پر
خاتم المرسلین (ص) کا فرمان ِ ذیشان ہے
کہ
یہ دونوں (یعنی حسن اور حسین)
میرے بیٹے، میری بیٹی کے بیٹے ہیں
اے اللہ !
میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں
تو بھی ان دونوں (ع) سے محبت فرما
اور ان سے بھی محبت فرما
جو ان دونوں سے محبت کریں “
حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے
کہ
حضرت محمد (ص) نے فرمایا
جس نے مجھ سے محبت کی
اس پر لازم ہے
کہ
وہ ان دونوں (حسن اور حسین) سے محبت کرے
حضرت عبداللہ بن عباس نے روایت کی ہے
کہ
حضرت محمد (ص) نے فرمایا
حسن (ع) اور حسین (ع) جوانانِ جنت کے سردار ہیں
جس نے
ان دونوں سے محبت کی ، اس نے مجھ سے محبت کی
اور جس نے ان سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا
ان احادیث کے مطالعے اور علم کے بعد
ہر انسان بالخصوص ہر مسلمان اپنے عقیدے کا جائزہ لے سکتا ہے
اپنا احتساب کرسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ اپنا مقام تلاش کرسکتا ہے
کہ
وہ کس موڑ پر کھڑا ہے؟
کیا وہ امام حسین ع کا ویسا ہی احترام کرتا ہے، جیسا نبی (ص) کا احترام کرتا ہے؟
کیا وہ امام حسین ع کو نبی (ص) میں سے مانتا ہے اور نبی (ص) کو حسین (ع) میں سے مانتا ہے؟
کیا وہ حسین (ع) سے محبت کو نبی (ص) سے محبت شمار کرتا ہے؟
کیا وہ حسین (ع) کو اذیت دینا دراصل نبی (ص) کو اذیت دینا قرار دیتا ہے؟
کیا وہ حسین (ع) سے اسی قدر محبت کرتا ہے، جس قدر اس کا نبی (ص) چاہتا ہے؟
کیا وہ ہر اس شخص کے ساتھ نبی (ص) کی طرح محبت رکھتا ہے
جو حسین (ع) کے ساتھ محبت رکھتا ہے
اور اسی طرح
ہر اس شخص سے نفرت کرتا ہے، جو حسین سے بغض رکھتا ہے۔؟
یہ چند احادیث پیمانہ وفا ہیں
کربلا کی خونیں جنگ کے بعد بھی
اگر کوئی
امام حسین (ع) کے قاتلوں سے محبت کرتا اور ان کا دفاع کرتا ہے؟
اسے چاہیئے وہ اپنے ایمان کا محاسبہ کرے
اور۔۔۔ جو
محبت حسین ع کا دعوی رکھتا ہے
اسے بھی اپنا محاسبہ کرنا چاہیئے
کہ
کیا اس کے اپنے عمل و حال و قال میں
کردار حسینی ہے کہ نہیں ہے
یزید نے
کھلم کھلا اسلام کا انکار نہیں کیا تھا
اور نہ ہی بتوں کی پوجا کی تھی
مسجدیں بھی مسمار نہیں کی تھیں
وہ اسلام کا نام بھی لیتا تھا اور وہ یہ بھی کہتا تھا
کہ
میں نماز بھی پڑھتا ہوں، میں مسلمان بھی ہوں
میں موحد بھی ہوں، میں خلیفہ بھی ہوں
میں آپ کا خیر خواہ بھی ہوں
یہ بھی کہتا تھا
اسلام کا انکار تو ابوجہلی ہے، ابولہبی ہے
پھر ۔۔
کربلا کی جنگ کیوں ہوئی
تو ۔۔۔
یزیدی کردار یہ ہے
کہ
مسلمان بھی ہو اور اسلام سے دھوکہ بھی کرے
امانت کی دعویٰ بھی ہو اور خیانت بھی کرے
نام اسلام کا لیا جائے اور آمریت بھی مسلط کی جائے
اپنے سے اختلاف کرنے والوں کو کچلا جائے ۔۔مار دیا جائے
اسلام اور حق سے انحراف ، دھوکہ فریب یزیدیت ہے
بیت المال میں خیانت کرنا
دولت کو اپنی عیش پرستی پر خرچ کرنا یزیدیت ہے
معصوم بچوں اور بچیوں کے مال کو ہڑپ کرنا یزیدیت ہے
مخالف کو کچلنا اور جبراً بیعت اور ووٹ لینا یزیدیت ہے
حسینیت کا تقاضا یہ ہے
کہ
جہاں جہاں یزیدیت سوچ ہو ۔۔یزیدی کردار ہوں
حسینی لشکر کے غلام و فرد بن کر
یزیدیت کے بتوں کو پاش پاش کردیں
اس کے لیے
چاہے اس راہ حق میں
مال، جان، اور اپنی اولاد ہی کیوں نہ قربان کرنی پڑے“
یہی پیغام حسینیت ہے
اسی پیغام حسینیت کو پائیندہ رکھنے کے لئے
میدان کربلا میں جنگ ہوئی تھی
جاری ہے












