جارجیا کے وزیر اعظم گیورگی گیخارا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جارجیا کے وزیراعظم ان کے ایک بارڈ گارڈ کا بھی ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘وزیراعظم ٹھیک ہیں اور گھر میں ہی اپنا علاج جاری رکھیں گے’۔
جارجیا کی کل آبادی 37 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جہاں اب تک 42 ہزار 579 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 342 افراد ہلاک ہوئے۔













