قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اہم فیصلے جاری کردیے، جس کے تحت تین سو سے زیادہ افراد کے تمام آؤٹ ڈور اجتماع پر فوری پابندی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ داری اجتماع کے منتظمین پر ہوگی، جبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے موت یا کورونا وائرس کے پھیلنے پر آرگنائزر ذمہ دار ہوں گے۔

این سی سی کے اعلامیے کے مطابق شادی کے لیے ان ڈور تقریبات پر 20 نومبر سے پابندی ہوگی، شادی کے لیے صرف 300 افراد کےساتھ آؤٹ ڈور تقریبات ہوسکیں گی، ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ کی موجودہ اجازت کا اگلے ہفتے جائزہ لیا جائے گا، عوام کے آؤٹ ڈور ڈائننگ یا کھانا گھر لے جانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY