عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن نے کورونا وائرس کی ویکسین کے ابتدائی نتائج کو انتہائی اہم قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کیٹ اوبرائن کاکہنا ہے کہ وبائی بیماریوں کو روکنے کے لیے ضروری ویکسین پر اعتماد کرنا انتہائی اہم ہے۔
ویکسین ہی کورونا وائرس کے خلاف دیرپا تحفظ فراہم کر سکتی ہے، ترجمان وزارت صحت
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تجربہ کیئے جانے والی دیگر کورونا وائرس کی ویکسینز کے نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے۔
کیٹ اوبرائن کا کہنا ہے کہ دیگر کورونا ویکسینز کے نتائج بھی مؤثر سامنے آئےتو یہ بڑی کامیابی ہو گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت کورونا وائرس کی ویکسینز کے محفوظ ہونے اور اس کی افادیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ویکسینیشن سے متعلق محکمے کی ڈائریکٹر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہے 2021ء کےآخرتک ہر ملک کی 20 فیصد آبادی امیونائز ہونی چاہیئے۔
……………………
امریکا اور جرمنی کی دواساز کمپنیوں نے اپنی مشترکہ تجرباتی کورونا وائرس کی ویکسین کے 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
دواساز کمپنیوں کے دعوے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ 90 فیصد مؤثر کورونا ویکسین کی خبر بہت زبردست خبر ہے، ویکسین جلد آرہی ہے۔دوا ساز کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر کیے گئے کلینیکل ٹرائلز کے نتائج بہت کامیاب رہے ہیں، ابھی تک کورونا ویکسین کے تجربات میں کوئی تشویش ناک بات سامنے نہیں آئی، ویکسین کے رواں ماہ میں ایمرجنسی استعمال کی امریکی حکومت سے اجازت کے منتظر ہیں۔
دواساز کمپنیوں کی طرف خبر سامنے آنے پر امریکی صدر ٹرمپ نے بھی سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین جلد آنے کا کہہ دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کا آنا بڑی خبر ہے۔
نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین بنا کر نئی امید دینے والے تمام ذہین خواتین ، مردوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
جو بائیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ کورونا وائرس سےجنگ کاخاتمہ مہینوں کی دوری پر ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ ماسک پہننے کی اہمیت برقرار ہے جو مستقبل قریب تک رہے گی۔













