میرے عزیز دوستو !
میری آپ بیتی “ ڈاکٹر نگہت نسیم تمہیں کینسر ہے “ کی پہلی قسط عالمی اخبار میں 26 جون 2022 سے روزانہ شائع ہوئی اور میں نے 60 اقساط میں اپنی حیات کے سب سے اہم اوراق آپ احباب کے سامنے ایمانداری اور کسی لگی لپٹی بغیر رکھ دیئے ۔۔ 26 جون سے لے کر 25 اگست تک کے اس سفر میں آپ احباب کا جو پیار اور دعائیں مجھے ملیں وہ میری حیات کا ثمر ہیں ۔ میرے پاک رب کا وہ انعام ہیں کہ مجھے روشن ستون بنا گئیں ۔ میں نے جانا کہ ہمارا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا ۔۔مرنے کے بعد بھی سفر جاری رہتے ہیں بلکہ ابدی سفر تو شروع ہی مرنے کے بعد ہوتا ہے ۔اور وہاں سے اور بہت سارے سفر ہمارے انتظار میں ہوتے ہیں ۔۔۔ہمیں ان اسفار کی تیاری اسی زمین پر رہ کر کرنی ہے ۔۔ اس کے لئے ہم سب کے پاس وقت کم بچا ہے سو جو بچ رہا ہے اسے سنوار لیجئے ۔۔ میڈیٹیشن مراقبہ کیجئے ۔۔ اپنے شکم کو جانوروں کا قبرستان مت بنایئے۔۔ ہر دین مذہب کی روحانی کتابیں پڑھیئے ۔۔ اپنے جیسے روحانی تربیت پانے اور کرنے والوں کی صُحبت میں بیٹھئے ۔۔ پھر دنیا سے جانے سے پہلے اپنے علم کو جہاں تک ممکن ہو بانٹ کر جایئے ۔۔۔ یوں دنیا پر مہربانی اور محبت کے دیئے روشن رہیں گے ۔۔۔ اور ہم سب دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی زندہ رہیں گے۔
ان دو ماہ میں آپکے ساتھ کے لئے آپ سب کا فردا فردا شکریہ ۔۔آپ سب نے مجھے اپنا قیمیتی وقت دیا ۔۔مجھے دعاؤں میں آباد رکھا ۔۔میرے لئے مسجد ، منبر، مندر ، گرجاگھر ۔۔تنہائی ہوکہ محفلوں میں یاد رکھا۔ میرے پاس وہ لفظ ہیں ہی نہیں جن سے شکریہ ادا کر سکوں ۔ بس دعا کرتی ہوں اللہ پاک آپ سب کو صحت سلامتی برکتوں والی روشن زندگی عطا فرمائے ۔۔ الہی آمین
دوستو!
آپ سب کے اظہاریئے اقتباسات کی صورت ۔۔شکریئے کے ساتھ قسط وار حاضر ہیں ۔۔ آپ کے تبصروں نے میری تحریر کو معتبر و معطر کیا ۔۔میری احسانمندی قبول کیجئے ۔
عالمی اخبار میں 26 جون 2022 کی پہلی قسط میں سب سے پہلا تبصرہ لندن سے جناب صفدر ہمدانی نے لکھا ۔۔
ڈاکٹر نگہت نسیم ایک زندہ دل فرد ہیں اور انکی زندگی کی ہر جہت منفرد ہے۔ ڈاکٹر ہونے کے ناطے انکا یہ حال ہے کہ وہ مریض کے ساتھ خود مریض بن جاتی ہیں۔ میں نے انکو اپنے مریضوں کے لیئے روتے اور دعائیں کرتے دیکھا ہے ۔کینسر کا لفظ ہی انسان کو پچاس فیصد مار دیتا ہے لیکن نگہت یہ جاننے کے بعد کہ انکو کینسر ہے جیسے مزید طاقتور ہو گئیں اور ہم دونوں نے طے کیا کہ اس امتحان کی روداد لکھی جائے اور اس طرح لکھی جائے کہ پڑھنے والوں کو معلومات بھی ملیں مرض سے آگاہی بھی ہو اور ایسی صورت حال میں حوصلہ بھی میسرہو۔
Aftab Muhammad
The new day arrived in our life. As nighat told me that Michael Burling informed her that she can go home. I was over the moon, that my life partner is coming back home. I told all my kids the great news, everyone was at home and they all were trying to provide us comfort. Their faces were full of happiness and so calm. We drove to the hospital to bring back our sunshine, our love of life. That day will be remembered for a long time.
We had gone through a very long rough time, one after other and we knew somewhere in our heart that there will be a day when we will breathe fresh air and come back toward our normal life. Thanks to Almighty God the day has come. The love of my life was at home surrounded by our lovely children and grand child. Our Lil princess Emilia. All the arrangements at home was done by my only daughter Amna Aftab. Jessica my daughter in law helped putting nighats stuff on the designated places.
We all were ready for a new chapter of our lives. We started believing in ourselves that now we can provide all the comforts for Nighat and all the required necessary arrangements for her recovery. We all felt that we are alive and more stronger than ever. We all are very grateful to all those friends, colleagues and humans who stood with us and prayed and sent best wishes for my love of life (Nighat). Together we stand, divided we fall. Thank you all very much. Thank you is a very small and tiny word But, there is no other way to praise you all.
Mustafa Nasir
اے خوش فکر نیک روح جو ڈاکٹر بھی ہے نگہت نسیم بھی ۔ جس کی اپنی خوبیاں بھی اور کچھ سونپی گئی ہیں کچھ وقت گاہے گاہے خاموشی سے مٹھی میں تھماتا رہتا ہے جیسے گھر آیا مہمان میزبان کے کسی بچے کی مٹھی میں خاموشی سے کچھ نقدی تھما دیتا ہے ۔ اور اپنا چارہ گر آپ ہونا بھی نعمت ہے اور کمال ہے ۔انشا کی نظم لکھنا ۔ آئمہ ، اولیا اور مشاہیر کے اقوال لکھنا اور اپنی دھڑکن سننا ، وقت شماری کرنا کمال ودیعت ہے ۔ دل کی دھڑکن میں وہ بھی ہوتے ہیں جن کو ہم چاہتے ہیں اور جو ہمیں چاہتے ہیں ۔ اور یہ چاہتیں رشتے ناتے اوپر والے نے انعام کے طور عطا کیے ہے ۔ وہی سب کچھ ہے ۔ اس کی عطائیں خوبصورت ہیں اور مشیت نرالی ہے ۔ جسے وہی بہتر طور سے جانتا ہے ۔ جو خود کو اس کی مشیت کے لیے خود کو خود تیار کر لے ولی ہے ۔ اک ریاضت کا کام ہے ۔ حوصلہ مجتمع رکھنا اور راضی بر رضا رہنا ۔ ایک عمل دوسرے عمل سے جڑا ہوا ہے ایک عمل دوسرے عمل کو جنم دیتا ہے ۔ کچھ فکر آگے بڑھتی ہے اور کچھ خودکار طور سے وقوع پذیر ہوتا چلا جاتا ہے ۔ کچھ فکر و عمل قدرت ہاتھوں ہاتھ لیتی ہے اور کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیتی ہے کچھ کی تکمیل کا انتظار کرتی ہے ۔ تربیت تعلیم ماحول سہولت ذرائع یکسوئی کے متوازن مواقع ، خیال رکھتے والی آنکھیں ہاتھ کان اور لفظ ۔ سب کے سب
Supporting Tools
ہیں جو فطرت نے آسانیوں کے شرف کی صورت عطا کیے ہوتے ہیں ۔
خوش فکر نیک روح Nighat Nasim آج کی فکری قسط پر بہت سے پہلوؤں پر بہت کچھ کہا اور محسوس کیا جا سکتا ہے ۔
احساسست رکھنا انہیں جان لینا اور خوبصورت لکھنا بھی قدرت کا انعام ہے ۔
سلامتی اور مسلسل صحتیابی کی آسمان بھر دعائیں
دعا گو
غلام مصطفے ناصر
Khalid Khalil Syed
آج میں اتنا کہوں گا۔
آپ گریٹ ہیں۔
مایوسی کو کسی موقع پر بھی آپ نے اپنے قریب نہیں آنے دیا۔
اللہ کی وحدانیت بیان کرکے،نبی پاک کی شفاعت کا ذکر کرکے،اللہ کے ولیوں نیک بزرگوں کے معمولات کے حوالوں سے،اپنے اباجی اور امی جی کی باتیں کرکےاپنے کیوٹ میاں جی یا پیارے بچوں کی باتیں بتاکر کہیں اپنے مخلص دوستوں کے خلوص کا تذکرہ اور زندگی کے اچھے پہلوؤں کو یاد کرکے آپ نے ہر بار اُس مایوسی کو ہرایا ہے جس نے آپ کےگرد گھیرا ڈالنے کی کوشش کی ہے مگر مایوسی خود مایوس ہوکر لوٹ گئی ہے۔ کیونکہ آپ ہماری بہن نیک اور دیندار ہیں۔ اور نیکی کی راہ پر چلنے والے آپ جیسے فرشتہ صفت لوگ مایوس نہیں ہوتے اور اچھا گمان رکھتے ہیں۔
کینیڈا سے جمیل قمر لکھتے ہیں ۔۔۔
آج میری کم مائیگی دیکھئے کہ ان کے شایان شان الفاظ ہی میسر نہیں آ رہے ۔۔ پھر بھی ڈاکٹر صاحبہ کے لیے چار مصرعوں کا نذرانہ پیش خدمت ہے
عزم و ہمت کا ہمالہ ڈاکٹر نگہت نسیم
فکروفن کا اک اجالا ڈاکٹر نگہت نسیم
دست قدرت نے ترے سر پر سجایا پیار سے
رحمتوں کا اک دوشالہ ڈاکٹر نگہت نسیم
شاہین اشرف علی
عزیزی
ڈاکٹر نگہت نسیم کو اللہ ہر بیماری سے محفوظ رکھے آمین ثم آمین
آگاہی اور آگہی بھی اک نعمت عظیم ہے
اور جس طرح آپ نے اس، نروان کے سفر میں پڑھنے والوں کو دعا گو دوستو کو لیکر ساتھ چلی ہیں وہ قابل تحسین ہے
آپ نے اتنی محنت سے ہر قسط کو لکھا
اور ان تاثرات کی بدولت بہت سارے
بیمار شفایابی
پائینگے
آگہی سے آگاہی تک کا سفر روح کا، سفر بن گیا
۔ مجھے ڈاکٹر نگہت نسیم کی تحریر میں جو بات بہت متاثر کرتی ہے. وہ انکا ائمہ کرام سے قلبی لگاو
مولا علی علیہ السلام سے عقیدت و مودت
یہ نور کی طرح ہم کو مایوسی کی گہری تاریکی سے بچا لیتی ہے..
ھر قسط میں بہت باریک بینی سے اپنے احساسات و جذبات کو رقم کر رھی ھیں
حزنیہ کیفیات کے باوجود دل سے مایوسی کی دھند چھٹ رھی ہے
اور میری بہت پیاری دوست ڈاکٹر نگہت نسیم
مجھے بھی یقین رھتا ہے کہ
دعا
اور
محبت. توجہ
کے سہارے
شدید دکھ اور کسی طویل المدت بیماری کو جھیل جاتے ہیں
اور برق رفتاری سے شفایابی دراصل محبت کا کمال ھے
دعا میں بھی جب تک محبت کا جادوئی
عنصر نہ شامل ہو
تا دیر
زمین و آسمان کے درمیان معلق رہتی ہے ۔ہماری ڈاکٹر نگہت نسیم نے جس طرح مرض کو شکت دی وہ معجزہ ہی تو ہے
مالک و خالق اسی طرح ہمیشہ آپ پر اپنا خصوصی کرم فرمائے آمین ثم آمین
نصرت اعوان
اپنے رب پر یقین ہی دراصل ایمان کی پہلی منزل ہے اور یہ جتنا مستحکم ہوتا جاتا ہے ہم ایمان کے زینے چڑھتے جاتے ہیں۔یہ احساس ہونا کہ سب کچھ بس ایک حد تک ہمارے کنٹرول میں ہے اس سے آگے ہم بے بس ہیں۔ یہ بے بسی دعا کا بھی ذریعہ بنتی ہے ہماری نظریں، ہماری امید، ہماری آس ہمارے رب سے لگ جاتی ہیں۔ کوئی بھٹک جاتا ہے تو کوئی رب کو پالیتا ہے ۔یہ مشکلات امتحانی پرچے کی طرح ہیں۔درست جواب ہمیں کامیابی کی منزل تک لے جاتا ہے ۔واقعی یہ سب بہت خاص ہے اس کے لیے جو سمجھنا چاہے یا اس کے لیے جس کے لیے میرے رب نے ہدایت کے دروازے بند نہ کیے ہوں۔ایک بہترین پیغام ۔۔۔
کینسر سے متعلق اتنی معلومات شاید ہی پہلے کسی آپ بیتی میں بیان کی گئیں ہوں۔ یہ یقیناً طبی ادب کے حوالے سے ایک بہترین تخلیق میں شمار ہوگی اور بہت لوگوں کو اس سے کافی مدد ملے گی۔ اللہ تعالی اس نیک کام کے لیے آپ کو بہترین جزائے خیر دے ۔ ثم آمین سلامتی ہو، اللہ شفایابی فرمائے آمین یا رب العالمین۔
Sara Qayyum
کل کی یہ قسط آج پڑھی۔ ہمیشہ کی طرح ایک ایک لفظ قیمتی اور معلوماتی۔ بہت کچھ سکھاتا یوا۔ ذہن کا ایک خالی گھر کی طرح ہونا پھر اس گھر کا ہرا بھرا ہو جانا تصور میں ایک تصویر سی بنا گیا۔ ہرے بھرے مہکتے ذہن کے کئی لوگ نگاہوں میں پھر گئے۔ ان میں سے آپ سب سے اوپر کے تین لوگوں میں شامل ہیں۔ آپکی صحت تندرستی کی بہت دعا ۔اس جملے نے مجھے صم بکم کر دیا کہ انہیں یقین تھا کہ ان کے ساتھ جو ہو رہا رھا، وہی ٹھیک تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے یہ جملہ لکھ کر اپنے کمرے کی دیوار پر لگانے کی ضرورت ہے۔ ہر روز اسے دیکھوں اور خود کو یاد دہانی کروائی کہ میرا رب کبھی غلط کرتا۔ جو ہو رہا ہے وہی ٹھیک ہے۔ایک ایک جملہ قیمتی، ایک ایک لفظ موتی۔ خدا اس انمول شکرگزاری کو قبول فرمائے۔ جو زاویہ نظر آپ سکھا رہی ہیں وہ آج کے انسان کے لئے بے حد ضروری ہے۔
Anjum Kidwai
پیاری نگھت نسیم بدن کا رواں رواں دعائیہ ہے اللہ تعالیٰ مکمل صحت کے ساتھ زندگی عطا فر مائے ۔دوسروں کے لئے دعائیں کرنے والے عظیم تر ہیں ۔مگر میں تو اپنے لئے دعاکر رہی ہوں کہ آپ کو صحیع سالم دیکھوں کوئی تکلیف نہ ہو آپ کو ۔۔یہ سب دعائیں میرے اپنے سکون کے لئے ہیں ۔نادعلی کا فیض ہے کہ آپ اتنا کچھ لکھ رہی ہیں اپنی کیفیت تفصیل سے بیان کر رہی ہیں یہ سب پختہ عقیدے اور یقین کی بدولت ہے کوئی بھی بیماری ہو جسم اور روح کی بہت بڑی آزمائش ہے ۔آپ کے ابا نے ایسی بات کہی جو عمر بھر یاد رہے گی ،اب جتنی بھی میری باقی بچی ہو ۔۔۔اس فقرے کو یاد کرتے گزرے گی ۔۔۔ہم سب اپنی اپنی ڈیوٹی نبھا رہے کو ئی بھی غم ہو مرض ہو یا تکلیف کا احساس ۔۔یہ ساری باتیں ایک ڈیوٹی کی طرح نبھا نا ہے ۔۔۔خوش رہنا اور مطمئن رہنا ہمارے ہاتھ میں ہے ۔آج کا یہ جملہ بے حد اہم ہے ۔آپ کی باتوں نے کسی کو کچھ دیا ہو یا نہیں مگر مجھے بہت کچھ حاصل ہوا ہے شکر گزار ہوں اللہ تعالیٰ صحت کی زندگی عطا فرمائے آمین۔
Noshi Qaiser
پیاری نگہت نسیم ! مُحبتوں کی آمین ۔۔سدا یونہی ہنستی مُسکراتی اور ہر طوفان سے ٹکرا کر لوٹ آنے والی پیاری دوست رب اپنی امان میں رکھے الہی آمین ۔ جب ہم نے پہلی قسط دیکھی تو یقین کرنا ناممکن تھا ہم نے فیصلہ کیا کہ نہیں پڑھیں گے لیکن نہگت نے کُچھ ایسا کہا کہ ہمت کر کے پڑھنا شروع کر دیا اور اتنی ہمت بھی جُٹا لی کہ ہر قسط پر دو چار دُعائیہ کلمات بھی لکھنے شروع کر دیۓ آج آپ کا یہ مضمون دیکھ کر آنکھیں نم ہو گئیں اس دُنیا میں نہگت جیسے لوگوں کی بہت کمی ہے جو اپنی تکلیف سے لڑتے ہوئے دوسروں کی بھلائی کا بھی سوچتے ہیں نگہت کی آپ بیتی کی ہر قسط نے ادراک اور آگہی کے دروازے وا کیۓ رب نہگت کو صحت اور سلامتی والی حیات خضر سے نوازے وہ ایک رہبر کی حیثیت رکھتی ہیں رب انسان کو اپنے کرم کی جزا دیتا ہے جیسے نگہت کو جھولیاں بھر بھر دُعائیں ملی ہیں۔
Tasneem Munir
ہر قسط کچھ اچھا سکھاتی ہوئی کچھ گرہیں کھولتی ہوئی ،سمجھاتی اور دین ودنیا کا دوڑ کر مقابلہ کرتی ہوئی نظر آتی ہے اللہ تعالیٰ ہمیشہ خوش و خرم رکھے صحت و تندرستی کے ساتھ ۔ واہ نگہت تم سے اللہ نے اس مشکل اور تکلیف دہ بیماری میں کیسا مثبت کام لیا کہ ہم جسے ناسمجھ کم فہم لوگ تمہارے در پر روز صبح حاضری لگانے پر مجبور ہوئے۔۔ سنا ہے جب یہ کہ ۔۔
ان کی گفتگو موتی لٹاتی ہے
بھکاری بن کے ہم بھی در دربار تک پہنچے
۔۔۔۔اللہ تعالیٰ تمہیں مکمل شفا عطا فرمائے آمین
Roma Rizvi
“یقین” واقعی بے بہا دولت ہے ہر کامیابی کی کنجی ہر مہم کی منزل۔ الحمداللہ آپ کی کہی ہر بات زندگی میں شامل ہے آج تو جیسے ہر پرانا سبق دہرا لیا ہو ۔۔ کس قدر پیاری بات ہے کہ یہ محبتیں نسبتیں انسان کی روح میں موجود ہوتی ہیں یہ کیسے عشق ہیں جو زندگی دیتے ہیں ۔۔آپ کا ہر جملہ بہت گہرائی رکھتا ہے۔
Shahana Jawaid
ایک ایک لمحے کو لفظوں میں ڈھال دیا کیفیت کو شکل دے دی ایسا لگ رہا ہے ہم بھی وہیں موجود ہیں اور جہاں تمھارا دل زور سے دھڑکا وہیں میرا دل بھی دھڑکنے لگا،دعا ہے تمھیں مکمل صحت ہو موت حق ہے لیکن زندگی امانت ہے موت کی ہمیں زندگی کی حفاظت کرنی ہے آخری سانس تک۔
Tahira Wani
بہت ھی مثالی قسط ۔۔۔ واقعی انسان بڑاجلد باز ھے ہم جلدی میں کئ چیزیں جو ہمارے فایدے کی ھوتی ھیں بھول جاتے ھیں صحت کے پہلو کو مد نظر نہیں رکھتے ۔۔ اور پھر میڈیٹیشن یا مراقبہ واقعی زندگی بدل دیتا ھے ۔۔ گرو جی کی باتوں نے سوچ کے دائرے پہ لا کھڑا کیا ۔۔ ابا جی کی باتیں الگ زندگی کو خوبصورت بنانے کے لیے اک زینہ ھیں کہ ان پر عمل انسان کو بہت سی آسانیاں دیتا ھے۔۔دعا ھے کہ جلد صحت یاب ھو جائیں اورہمیں گھر سے بنی پیاری سی وڈیو بنا کر دکھائیں ۔۔۔۔جس میں اپ بالکل ہشاش بشاش اور تندرست و توانا ھوں آمین۔

Shazia Sattar Nayab
پڑھتے جاؤ سیکھتے جاؤ ۔۔حرف حرف خوبصورت۔ہر لفظ انمول اپنی تکلیف کو پس پشت ڈال کر آپ نے ہمارے لیے کتنا قیمتی اور خوبصورت شہپارہ قلمبند کر دیا ۔۔سمجھ نہیں آ رہا میں کیسے آپ کا شکریہ ادا کروں صحت و سلامتی کی ڈھیروں دعاؤں کا تحفہ حاضر ہےبار بار پڑھی یہ قسط اگر چہ ڈر بھی رہی تھی لیکن پھر آپ کے سکون اور مضبوطی نے حوصلہ دیا ۔ اپنی امی کے بعد میں نے آپ کو اتنا حوصلہ مند پایا ۔۔میری امی کی اوپن ہارٹ سرجری تھی اور میری امی بالکل بے خوف ۔ آپریشن تھیٹر جانے سے پہلے کہنے لگیں موت تو آنی ہے اس سے کیا ڈرنا اللہ کی مرضی جب چاہے بلا لے ہم نے تو لبیک کہنا ہے صرف موت کے بارے میں کیوں سوچ رہے ہو یہ کیوں نہیں سوچتے کہ اللہ مجھے صحت مند زندگی دینا چاہتا ہے اللہ کا شکر ادا کرو اُس نے ہمیں علاج کرانے کی توفیق دی بیماری سے لڑنے کا حوصلہ دیا۔
Ghuncha Jaffery
یا قاھرالعدؤ یا والی و ولی یا مظہر العجاہب یا مرتضی علی ادرکنی ادرکنی ادرکنی۔اے مالک کعبہ نصرت غیبی تو عطا کر ۔شب عاشورہ کے اعمال کے بعد صرف پرسہ دیا جاتا ہے اسی پرسہ داری میں خدا کو مظلوم کربلا کا واسطہ دے کر تمہاری صحت اور زندگی کی بھیک مانگی ہے۔ مولا کے صدقے سے دعا کبھی رد نہیں ہوتی میرا ایمان ہے۔
Razia Subhan
ماشاءاللہ آپ جیسی شخصیت کی دوست ہونے ہر مجھے ناز ہے۔۔۔آپ کو میری عمر لگے۔۔اللہ آپ کو مکمل صحت یاب کرے ۔۔لوگوں کو آپ کی بہت ضرورت ہے Nighat Nasim …دعائیں
Tahmina Sohail
Itni Zada Maloomat…Maeri Ammi Ji ko Brest Cancer hua tha Laekin os Waqt hamen itni maloomat nhi thi Dr NY cimo honi hae to honi hae koi Faeda Nuqsan discuss nhi kia jat tha…..Mae to Aik Diary Mae Sb Not krloongi… Agar ye kitab ki Surat Mae ajae to bohat Behtar Rahe ga….ALLAH Hm kitny ghafil haen.Nighat Ji Apka bohat Shukria ki ye Ap biti mujh km ilm tk Pohnchaeen.ALLAH PAK Apko hamesha Apny hifz o Aman Mae rakhey.sada jien bohat Izzat, kamyabi Orr Achi sehat k Sath.Bohat Ala Tehreer.Bohat Shukria.
Riffat Bano
پیاری آپی جان آپ کی ہر تحریر دل کو چھو کر روح میں اُتر جا تي ہے۔دِماغ بار بار مجبور کرتا ۔ آپکی تحریر کو پڑھا جائے ۔بعض دفعہ بہت سادہ اور بعض دفعہ بہت گہری باتیں ۔سبحان اللہ اللھ پاک آپّ کو ظاہری باطنی پوشیدہ تمام امراض سے نجات دیں ۔ زمینی آسمانی تمام آفا ت سے محفوظ رکھے ۔بہت دعائیں آمین ثم آمین یارب العالمین
Zakia Siddiqui
Nighat Nasim Itne faslon ke bawajood kioon itni mohabbat hojati hay jo sune ga vo hanse ga lekin tumhari takleef se jo mujhe takleef hay us ka koi andaza nhain laga sakta , meri beti ne to keh dia mummy aap mat parha karen bohat down hojati hain hamen aapki fikar hoti hay ,allah jaldi tum ko tandrust karde.Amin
Iffat Sultana
ایک بات میری سمجھ نہیں آتی کہ یہ جو اردو ادب کے لیے تم شہ پارہ تخلیق کر رہی ہو ہمارے لیے تکلیف و مشکلات کے ان دنوں میں
ادب کی لغت کے حساب سے اسے کیا نام دیں گے سوانحِ حیات ، سر گذشت ، سفرنامہ صحت ، محبت نامہ ، میڈیکل نامہ ۔۔۔۔۔
مجھے تو لگتا ہے لغت میں کسی نئی اصطلاح کا اضافہ کرنا ہوگا
Tahira Yasmin
I advise everyone to read your beautiful lectures. I learned a lot from you
Shabnam Iqbal
ہم سب اس ملکیت کے احساس سےعاری ہیں کیونکہ.ملکیت حاصل کرنے سے پہلے کا درجہ سپردگی کا ہے. ہم نے اپنا سو فیصد دیا ہی نہیں. دنیا میں مگن دنیاوی سہاروں کے متلاشی رہتے ہیں جب دنیا سے نا امید ہوتے ہیں تو مالک کی طرف دیکھتے ہیں تو ملکیت کیسے ملے گی ۔۔پہلے سپرد کر دیں خود کو اپنے یقین کو کامل.بنائیں تو ملکیت کا احساس اور محبت کا وہ درجہ جب “میرا” کہنے میں جھجھک نہ ہو خود بخود آ جائے گا.
Ghaneem Lubna
بہت معلوماتی قسط! بہت سی ایسی باتوں کا معلوم ہوا جن سے ہم تقریبا لاعلم ہی تھے۔ واقعی اپنی زندگی کی روٹین کو بہتر کرنا اشد ضروری ہے۔ باہمت رہتے ہوئے اس مرض سے لڑنا اور دوسروں کو اس موذی مرض میں مبتلا ہونے سے بچانے کے لیے سوچنا اور فکرمند ہونا بہت بڑی بات ہے۔ جزاک اللہ خیر! اللہ آپ کو صحت کاملہ عطاء فرمائے آمین!
Rushda Jameel
آپ بہت پیاری ماں ہیں کیسے لمحہ لمحہ انکی تربیت کرتی جاتی ہیں زندگی کے ہر شعبے پر آپ مکمل دسترس رکھتی ہیں اللّہ پاک آپ کو درازی عمر بالخیر عطا فرمائے آمین یارب العالمین
Nazia Asif Asif
یی سچ ہے کہ 80 فیصد بیماری ہمارے فسادی ذہن کی پیداوار ہوتی ہے ۔باقی جسم کی لغزشیں بھی ہوتی ہیں ۔ اللہ پاک اپنی امان میں رکھے آمین! بہترین نمکین قسط ہم لوگ بھی دو دفعہ کھیوڑہ گئے ۔بچوں نے لیمپ اور اپنے ناموں کے حروف بھی خرید لیے۔مگر پرابلم یہ ہوئی کہ جہاں رکھتے یہ حروف اور لیمپ ، دو تین ماہ کے علاوہ وہ سارا سال پگھلتے رہتے جہاں رکھتے ٹیبل پہ پانی ہی پانی ۔بہت دفعہ سکھا یا، خشک کیا مگر بے سود ایک دن پھر میں نے سارے کیمپ مع حروف کے اچھی طرح دھوئے خشک کیے اور پیس کر جار میں ڈال دیے۔
Samina Azeem
Aba ji and ami ji kee advice and words, I am trying to memorise so thatvI can tell my children. Thanks for sharing and for everything jzk
Minhaj Ahmed
ھر ھر قسط اپنی جگہ ایک مثال بنتی جارہی ہے امید ہے کہ تمام اقساط کو یکجا کر کے کتابی صورت میں لاو گی ھماری ماؤں بہنوں کیلیے آگاہی کا سبب بنے گی یہ کتاب‘ ۔۔شکر الحمدللہ کہ تم نے تمام مراحل بخوشی طے کر لیے ۔
Syed Asim Rauf
اللہ تعالیٰ میری بہن کو صحت مند کر دے اور تمام اقوال زریں کا اجر عظیم عطاء فرمائے ۔
فاخرہ تبسم
اللہ تعالئ اتنی بیش بہامعلومات اور زندگی گزارنے کا سلیقہ سب کو بتانے کے لئے اتنی محنت کو قبول کرے اور آپ کو اپنی عافیت میں رکھے آمین۔
Ume Ali
I got conclusion from Dr Sahiba ,post that by practicing or focusing on good in any situation can have impact on your physical and mental health as well, but it doesn’t mean you ignore the reality you go for fight with it k bimari ko bhi yad rehe ,, Takkar ke log Millay hn,,.you approach the bad situation to find out solution that things will go well for me and others .. I am so proud of you,and salute you for your patience and a lot of prayers for you
اقبال مٹ
اس میں عقل والوں کے لیے کئی نشانیاں پوشیدہ ہیں ۔ زندگی کی شکر گزاری کہ وہ ہمیں بار بار خود کو بدلنے کے موقعے دیتی ہے ۔ورسٹائل شخصیت و ادیبہ۔
Nathaniel John
انسان اور پتھر میں ایک بہت بڑا فرق یہ ہے کہ انسان تغیر پذیر ہے اور خداوند کریم کو پانے کے لئے انسانی زندگی میں مثبت تبدیلی دراصل الٰہی زات کو بہت پسند ہے۔یہی صوفی ازم ہے۔
Baade Sabaa
جوں جوں آگے بڑھ رہی ہے یہ کہانی اور زیادہ جلدی جاننے کی کوشش ہے کہ آپ کب بالکل ٹھیک ہوجائیں گی۔ اللہ تعالی آپ کو مکمل صحت عطا فرمائے آمین
آمنہ عظیم
مجھے آپ کی سب باتیں بہت خوبصورت لگتیں ہیں ۔آپ کے الفاظ دل پہ پڑے بوجھ ھٹا دیتے ہیں بوجھل یا بوجھ نہیں آپ بلکہ باعث سکون اور ٹھنڈک ہیں ۔۔اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا کرے۔ آمین
Najeeb Jamal
نہایت دلچسپ ، خاص طور پر یہ جملہ “انتظار بھی تھک گیا تھا آنکھیں موندے میری طرح بے بس پڑا تھا ” ۔۔۔ اور “انسان جیسے بھربھری مٹی کی طرح ڈھے جاتا ہے” دولفظوں کی یہ ہے کہانی۔ بے زبانی سے عشق ، آپ بیتی کے رچاؤ اور کینسر جیسی موذی بیماری کے چیلنج کو یک جا کر کے دلچسپی اور لطف کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے۔
Fozia Qureshi
بے شک یہ ایک با ہمت عورت کی داستان ہے جو اس تکلیف میں بھی گیان بانٹ رہی ہے لیکن میں آپ سے یہی کہوں گی علاج کے ساتھ ساتھ کسی مشن پر نکل جائیں خود کو پھر سے مصروف کر لیں لیکن مصروفیات کی نوعیت بدل لیں۔آپ خود فرق محسوس کریں گی
Rao Shoaib Akram
اللہ تعالیٰ آپکو صحت وتندرستی عطا فرمائے آمین ۔ اللہ تعالیٰ آپکو عمر دراز عطا فرمائے آمین ۔ اللہ تعالیٰ آپکو سلامت رکھے آمین
Tanya Rehman
انسان بھی کتنا کمزور ہے۔ جب ٹھیک ہوتا ہے۔ تو یہ کر لوں گا وہ کر لوں گا۔۔ بیماری کا ایک جھٹکا لگے تو سب بھول جاتا ہے۔۔ یہی وجہ ہے اللہ نے بیماری کی صورت میں ہم سب کو اپنی اوقات میں رکھا ہے۔۔
فریدہ غلام محمد
ڈھیروں پیار اور دعائیں اس کے سوا کوئی لفظ نہیں میرے پاس بس میں آپ کے لئے پریشان ہوں۔ ہر بات روح کو چھو رہی ہے بس آپ ٹھیک ہو جائیں پتہ ہے میں کئی بار پڑھنے سے بھاگتی ہوں آپ میرے لئے زندگی کا استعارہ ہیں ،اللہ پاک سے دعا ہے آپ بالکل ٹھیک ہو جائیں آمین میری ساری دعائیں آپ کے لئے ۔
Meezab Rehmat
شکر الحمد اللہ آپا آپ کے ساتھ ساتھ مجھے لگا میں بھی اسی کیفیت میں ہوں ۔۔۔مجھے یاد ہے کچھ سال پہلے میرا ابارشن ہوا تھا اور اس کے بعد ڈی این سی ۔۔اینستھزیا کے بعد جب مجھے ہوش آیا جو مکمل ہوش نہیں تھا۔۔۔تو شاید صبح کا وقت تھا وارڈ میں اندھیرا تھا اور پردے سفید تھے۔(حمید لطیف ہسپتال لاہور )۔مجھے یہی لگ رہا تھا کہ میں عالم ارواح میں ہوں یہی درد تھا جس نے احساس دلایا تھا کہ ابھی زندہ ہوں ۔۔اللہ پاک آپ کو لمبی صحت والی زندگی دے آمین
Raana Farooqui
روحانی کرب اور جسمانی درد تحریر کو کتنا پُر اثر کردیتا ہے کہ قاری پر خود وہی کیفیت طاری ہو جاتی ہے.اللہ تمہیں جلد صحت یاب کرے گا ان شاء اللہ.
Sayed Abid Rizvi
میری پیاری نگہت نسیم، تم ہماری دعاؤں کے حصار میں ہو، تم اپنے بزرگوں کی دعاؤں کے بازوؤں میں ہو،تم اپنے ماں باپ بہنوں، دوستوں سے محبت کرنے والی ہو اور زندہ رکھنے والی شئے محبت اور محبت ہے۔۔۔ ناد علی علیہ السلام کا ورد جس کو مل گیا وہ دونوں جہانوں میں کامیاب ہوا ۔۔۔ورد جاری رکھنا تم یقیناً کامیاب ہو اور ہوگی ان شاءاللہ ماشاءاللہ
Khalid Asghar
May Almighty Allah bless Dr. Nighat in speedy recovery. آمین۔۔
Mahrukh Fatima
بہت با ہمت اور بہادر ہیں آپ۔ اللہ آپکا حا می و ناصر ہو۔آپ لفظ با لفظ تربیت کر رہی ہیں ہماری۔۔
Zarish Butt
آپ کی اس ہمت اور مسکراہٹ کو سلام۔سلامت رہیں ہمیشہ ۔ بہت دعائیں آپکے لئے
Moshtaque Ahmad Noori
پیاری بہن آپ کی ہمت کو سلام کون اپنی بیماری اور آپریشن کو آپ کی طرح کون ا نجوائے کرتا ہے۔اللہ اپنے حبیب ﷺ اور مولا علی رضی اللہ عنہ کے صدقے آپ کو شفاف سے نوازے۔
Jami Nasar Jami Nasar
Piari sister mere ansoo……..Kash ap hame soun sakti keh ham kaise doaaen (pray)de Rahe ap ko
ثناء اویس
اک اور سبق ہر بیمار شفایاب ہوسکتا ہے۔ ۔۔تسلی آمیز نصحت۔ اللہ آپ ی رحمت وعافیت سے آپ کو ڈھانپ لیں امین
Sarwat Jabeen
May Allah give you more strength and success in your life with lots of happiness and healthy long life with lots of love ❤ Aameen
Farhat Mirza
کچھ لوگ بے نام ہی جیتے ہیں ان کی کہانیاں ان کے ساتھ ہی دفن ہو جاتی ہیں آ پ کی سوچ کے ساتھ متفق ہوں آ پ کی سوچ ہی جیتے گی آ پ کی سوچ ایک روشنی ہے اور روشنی راستہ دکھاتی ہے خوش رہو ۔۔بے شک آ پ کا اور ہمارا رشتہ دل سے دل تک کا ہے اللہ تعالیٰ آ پ کو صحت کاملہ اجلاعطا فرمائے آمین ثم آمین
خاک زادہ
زبردست ماشااللہ ہر ہر لفظ سے حوصلہ ملتا ہے۔
Shazia Farrukh
سلام بہت خوب صورت باتیں ۔۔۔رب تعالیٰ آپ کی زندگی میں برکت عطا فرمائے ۔۔۔آپ کے الفاظ سے پھول جھڑتے ہیں ۔۔۔ماشاءالللہ
فیصلہ ،یقین اور حوصلہ ایک پل کی کہانی ہے۔۔۔(وہ کیسے ؟) ۔۔ میں نے انہیں جواب میں لکھا تھا “ یہ تینوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں شازیہ جب ہمیں یقین ہوجاتا ہے کہ جو بھی ہورہا ہے اس سے بہتر ہو نہیں سکتا تو ہمارے اندر ایک حوصلہ آجاتا ہے اور ہم اسی پل فیصلہ کر لیتے ہیں کہ اب جو بھی ہو دیکھا جائے گا ۔۔ میں سہار لونگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے جب یقین کیا تو فیصلہ اپنے آپا ہوگیا کہ اگر جی گئی تو بچوں سے آن ملونگی اور نہ رہی تو اپنے امی ابا جی کی خدمت میں جابیٹھونگی ۔۔ نقصان کا سودا تو تھا ہی نہیں ۔۔۔ یہی میرا حوصلہ تھا ۔ “ جس کے جواب میں شازیہ نے لکھا تھا ماشاءاللہ بہت عمدہ طریقے سے سمجھایا آپ نے ۔۔۔
Uzma Saleem
بہت سی دعائیں
یہ سرگزشت پڑھتے ہوئے کئی بار لگتا ہے کہ اپنی ہی کہانی پڑھ رہی ہوں۔ وہی واقعات، حالات اور جذبات۔۔ سلامت رہیں مکمل صحت کے ساتھ
Aamir Malik Esa
زندگی جینے کے لیے تڑپ لگن اور جستجو بہت ضروری ہے۔ بعض اوقات بے چینی انسان کا خاتمہ کر دیتی ہے۔ بے چین وقت کو خندہ پیشانی سے برداشت کریں۔ واقعی ابھی بہت جینا ہے انسانیت کے لیے۔۔۔۔ سلامت رہیں آباد رہیں شاد رہیں ۔
Amy Carender
How is Building Mama doing? Your fan club is praying for your family’s health and happiness. You have all of our love.
Zubeda Zia
Your story is so courageous, while reading it felt like everything is happing in front of me. Allah pak aap ko khush or abaad rakhey
Sara Khan
بے شک مثبت سوچ حالات کو ہی نہیں انسان کو بھی بدل دیتی ہے۔ ۔اپ کا کہنا درست ہے۔ سلامت رہیئے۔
خدیجتہ الکبریٰ
واقعی۔۔۔۔۔۔ متفق ہوں آپ کی باتوں سے۔۔۔۔۔ ظالم وقت کسی دوا سے ختم نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ کسی پیارے کے چند میٹھے بول اس کا شفقت بھرا لمس ظالم وقت کی سختی کو منٹوں میں دور کر دیتا ۔۔۔۔ اور یہ دوا سے زیادہ دیر پا اثر رکھتا۔۔۔۔۔۔ اللہ پاک ہمیں انسانیت کا مسیحا بنائے۔۔۔۔ آمین آمین آمین
Saeeda Anwar Chaudhry
اپنا دکھ تو اکیلے ہی جھیلنا پڑتا مگر محبت کرنے والوں کا ساتھ تکلیف اوردرد کو آسان کر دیتا۔۔۔صحت سلامتی کی ڈھیروں دعائیں۔۔۔اللہ کی رحمت کے سائے میں رہیں ہمیشہ ۔ ہجرت بذات خود کینسر ہے ۔۔اپنا گھر، اپنا محلہ، اپنا شہر اور اپنا ملک چھوڑنا کینسر سے بڑھ کر روگ ہے۔۔۔چاہے ہم جتنے بھی چھوٹے ہوں مگر یہ سب ہمارے دماغ سے کبھی بھی محو نہیں ہوتا۔۔۔ بہت باہمت ہیں آپ اور بہت ہی پوزیٹیویٹی ہے آپ میں ۔۔نئے در کھل جاتے روز۔
Naz Malk
میٹھی جند لمبی سکھ والی عمر جیئیں آمین
Rukhsana Masood
Aj k apisode ne mujhi bahot sakon bakhsha hei ap ne apni walida muhtrma ke bimari ka zikr kya hei
Beita meiri saari zindgi bimari mn guzri hei Alhumdolillah Meira Allah meira pyaara doost mujhi abhi tk chala raha hei bs aik hi tammana hei Allah paak ka qurb naseeb ho jaye
Jeety rahu ap ke tehreer mn Allah paak bahot barkat dalien Aameen
Salman Basit
اللہ آپ کو اپنی امان میں رکھے
Syeda Zunaira Ali
صحت وسلامتی کی ڈھیروں دعائیں مولا ع اپنی امان میں رکھیں آپ کو الٰہی آمین یا رب العالمین
Kiran Mehak
آپ سلامت رہیں خوش رہیں ۔۔میری دلی دعا ہے کہ آپ پہلے جیسی تندست ہوجائیں ۔۔ہنسیں بولیں ۔۔محبت بھرے گیت لکھیں ۔۔دور کسی وادی میں آفتاب بھائی اور مل کر کوئی بوفا دریافت کریں ۔۔اور ہم سے کلام کریں ۔۔
Talat Yasmin
السلام وعلیکم
آپ کی بیماری کا پتہ چلا۔بہت فکر ہوئی ۔میں حج پر تھی۔طاہرہ نے بتایا۔میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جسمانی وروحانی صحت کاملہ وعاجلہ عطا فرمائے آمین آپکی ایک پرانی دوست۔
طلعت یاسمین۔
Alia Malik
لکھنے کا سلسلہ بہت اچھا ھے زندگی اورموت اللہ کہ اختیار میں لیکن آپکی ھمت کو داد دینی پڑتی ھے ۔
Naz Malk
main aj he pink nmk mngwti hon inerl body utris tu remove ho chuki hy pain reduce nh ho rha pain ky ly uper bely use krti hon bhot bhot shukrea
Tariq Janjua
ماشا اللہ آپکی تحریریں بیحد جاندار اور فکرانگیز ہوتی ہیں جس سے خلقِ خدا کو بہت حوصلہ اور تقویت ملتی ہے. باقی بلاجواز تنقید اور بعض لوگوں کی بے سروپا باتوں کو ہرگز سیریس نہ لیں. اللہ رب العزت آپکو ہمت اور استقامت عطا فرمائے آمین
Muhammad Akbar Raza
Boht khoob kaha behn. Allah sub ko jehl k azab se mehfooz rkhey aur i’lm ki taufeeq ata frmaye. Aameen
Zahida Tassadaq
Allah SWT aapko sehat e kamela atta farmay Ameen sum Ameen I am an admirer of your writings since years
Eqbal Hasan Azad
سلامت رہیں اور خوشیاں بانٹتی رہیں۔
Nuzhat Parveen
Rab ki Raza me Razi rehny waly log shukar guzar hoty apny Allah k b us k bandon k b hr hal me khush rehna naik logon ki sift ha . Taareef us khuda ki jis ne ap jesi sabir o shakir insan dost takhleq ki Aur Lakhon duhain ap k parents k leye jinon ne achi tarbiyat ki .
Ap salamat Rahye hamari duhin ap k sath
Mahjabeen Asif
جنگیں زمینوں کو بھی بیمار بنجر کر دیتی ہیں ۔۔۔۔بے شک ۔۔۔۔۔ ۔
Nuzhat Almas
A useful knowledge in an impressive way
جاری ہے
ڈاکٹر نگہت نسیم














جزاک اللہ کہ آپ نے ہمارے چند الفاظ کو بھی اہمیت دی