لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم پڑے پڑے خراب ہوگئی، اور یہ خراب گندم پنجاب سستا آٹا اسکیم میں بھی استعمال کی جارہی ہے۔
پنجاب حکومت کی بڑی نااہلی سامنے آگئی ہے، ایک طرف وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ وفاق سے گندم نہ دینے کا شکوہ کرتے ہیں، اور دوسری طرف اپنے ہی شہر میں گندم کی صورتحال سے بے خبر ہیں۔
لاہور میں کروڑوں روپے مالیت کی گندم پڑے پڑے خراب ہوگئی ہے، اور اسٹور میں موجود کروڑوں روپے مالیت کی گندم میں کیڑے لگ گئے ہیں۔











