پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہوگئی۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں میں عمارتیں گرنےسے 15 افراد ،کرنٹ لگنےسے 3اورآسمانی بجلی گرنےسے 2 افرادجاں بحق ہوئےہیں ۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ بارشوں سے 38 مکانات جزوی طورپرمتاثر ہوئےہیں ۔
ترجمان کےمطابق جاں بحق افرادکے لواحقین کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امدادفراہم کی جارہی ہے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسم برسات میں احتیاطی تدابیراختیارکریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔












