حُسین شناسی کا سفر۔91۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

0
736

قسط 91

امام حسين ع کي تحريک وقيام کي پہلي جہت ميں
کہ
جہاں
امام علیہ السلام نے
ايک انقلابي تحريک کي بنياد رکھي
جس میں عزت و سربلندي موجزن ہے
سيد الشہدا کے مدمقابل کون تھا؟
آپ کے مد مقابل
ايسي ظالم و فاسق حکومت تھي
کہ
جو معاشرے ميں گناہ و سرکشي سے حکو مت کر رہي تھي
اُس معاشرے کي حالت يہ تھي
کہ
پورا معاشرہ اُس ظالم حکومت کے پنجوں ميں جکڑا ہوا تھا
اور جہاں بندگانِ خدا پرظلم و ستم
غرور و تکبر اور خود خواہی اور خود پرستي کي بنيادوں پر حکومت کي جاتي تھي
لوگوں کے ايمان و معنويت
اور اُن کے انساني حقوق کا
ذرا سا بھي خيال نہيں رکھا جاتا ہے
برسر اقتدار طبقہ نے
اسلامي حکومت کو ظہوراسلام سے قبل
دنيا ميں موجود طاغوتي حکومتوں ميں تبديل کرديا تھا
جبکہ ايک اسلامي نظام کي
اہم ترين خصوصيت
اُس کي
” عادلانہ ” حکومت ہے
اور اُس تصوّراتي معاشرے میں مدینے کے خدوخال ہیں
کہ
جسے اسلام شکل و صورت دينا چاہتا تھا
حکومت کے طرز عمل اور حاکم وقت کے رويے سے تعلق رکھتے ہيں
امام حسين ع کے زمانے ميں
امامت کو
اِسي قسم کے نظام حکومت ميں تبديل کرديا گيا تھا
کہ
ظلم و ستم اور گناہ کے ذريعہ لوگوں پر حکومت کي جارہي تھي
امام حسين علیہ اسلام نے اِن بدترين حالات سے مقابلہ کيا
آپ کي جنگ
مسلمانوں کو آگاہ کرنے
حقائق کو روشن و واضح کرنے
لوگوں کو ہدايت پر لانے
يزيد يا اُس سے قبل کے زمانوں کی جنگ میں
حق و باطل کے فرق کو بتانے کي جنگ تھي
جو کچھ يزيد کے زمانے ميں وقوع پذير ہوا
وہ يہ تھا
کہ
وہ ظلم ، فاسق اور گمراہ حاکم اِس موقع کے انتظار ميں تھا
کہ
امام حسين ع جيسا ہادي اور راہنما
اُس کي حکومت کو قبول کرلے
اور اُس کے کاموں پر اپني رضايت و پسنديدگي کا اظہار کرے
جس بيعت کا
امام حسين سے مطالبہ کيا گيا تھا
وہ يہي تھا
يزيد اِس بات کا خواہاں تھا
کہ
وہ آپ عالی مقام کو مجبور کرے
کہ
آپ لوگوں کو ہدايت و راہنمائي کرنے کے بجائے
اِس ظالم حکومت کي گمراہي و ضلالت کو
لوگوں کيلئے جائز صورت ميں بيان کريں
کہ
آو اور اِس ظالم حکومت کي تائيد کرو
اور اِس کے ہاتھ مضبوط بناو!
امام حسين ع کا قيام اِسي جگہ سے شروع ہوتا ہے
اگر يزيدي حکومت کي طرف سے اِس قسم کا
بے جا اور بيہودہ و احمقانہ مطالبہ نہيں کيا جاتا
تو
اِس بات کا امکان تھا
کہ
سيد الشہدا نے
جس طرح معاويہ کے دور حکومت ميں
امّت کي ہدايت و راہنمائي  کرتے رہتے
ليکن يزيد نے
اپني جہالت و تکبر کی وجہ سے جلدي ميں ايک قدم آگے بڑھايا
اور امام حسين ع سے اِس بات کي توقع کي
کہ
وہ اسلام کے بے مثال نظریہ امامت کے
طاغوتي اور سلطنت و بادشاہت کي تبديلي کے سياہ قانون پر دستخط کرديں
يعني یزید کے ہاتھوں پر بيعت کرليں
يہ وہ مقام ہے
کہ
جہاں سيد الشہدا فرماتے ہيں
کہ
ميرے جيسا تم جیسے (يزيد ) کي ہرگز بيعت نہيں کرسکتا”
امام حسين ع کو
پرچم حق کے عنوان سے تاابد باقي رہنا ہے
اور حق کا پرچم
نہ تو
باطل طاقتوں کيلئے استعمال ہوسکتا اور نہ ہي اُس کے رنگ ميں رنگ سکتا ہے
يہي وجہ ہے
کہ
امام حسين نے فرمايا
” ذلت ہم سے دور ہے “
امام حسين کي تحريک ،عزت و سربلندي کي تحريک تھي
يعني
عزت ِ حق، عزتِ دين، عزتِ امامت اور رسول اللہ ص کے دکھائے ہوئے راستے کي عزت
سيد الشہدا
چونکہ
عزت کا مظہر کامل تھے
لہٰذا آپ نے قيام فرمايا
يہ ہے حسيني ٴعزت و سربلندي!

جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY