امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ مراکش حالیہ دنوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا ہے۔

امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ اسرائیل اور مراکش کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جو مشرق وسطیٰ میں قیام امن میں ایک اہم پیشرفت ہے۔

ٹرمپ کے مطابق واشنگٹن نے بدلے میں مغربی صحرائے صحارا پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کر لیا ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات اب ناگزیر ہوگئے ہیں، تاہم اس میں وقت لگے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY