عراقی فوج کی جانب سے ہفتہ نو دسمبر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سارے ملک پر سے دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا جہاں بھی قبضہ تھا، وہ ختم کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا کہ اب داعش کو پوری طرح شکست دے دی گئی ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے بھی کہا ہے کہ عراق کے طول و عرض میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف مکمل فتع کے بعد جاری جنگ ختم ہو گئی ہے۔

العبادی کے مطابق سارے عراق اور شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اب اُن کی فوج کا کنٹرول ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY