ڈونلڈ ٹرمپ بحیثیت امریکی صدرآج جمعے کو حلف اٹھائیں گے

0
448

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45ویںصدر کی حیثیت سے جمعے کو حلف اٹھائیں گے، مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12بجے کے بعد وہائٹ ہاوس نو منتخب صدر کا نیا گھر بن جائے گا، اوباما اپنا سامان سمیٹ کر چلے جائیں گے۔

وائٹ ہاؤس پہنچنے سے قبل ہی لندن کے عجائب گھر میں ڈونلڈ ٹرمپ کا موم سے بنا مجسمہ سج گیا ہے ۔

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں کئی معروف شخصیات شریک ہوں گی جبکہ کئی نے شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے، تاہم تقریب میں اسٹارز کی وہ تعداد نہیں ہوگی جو باراک اوباما کی حلف برداری میں تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرنے والوں میں سام مور، ڈانس گروپ دی راکٹس، دی مورمن طائفہ، جیکی ایوانچو، اداکار جان واٹ، تھری ڈوز بینڈ، گلوکار گرین ووڈ، گلوکار گروپ دی فرنٹ مین آف کنٹری، دی پیانو گائز، دی اسٹار سنگرز، دی ریگن ایئرز، دی میکس اور ڈی جے فریڈم شامل ہیں۔

ٹرمپ کی حلف برداری میں شرکت سے انکار کرنے والوں میں معرف گلوکار ایلٹن جان، شیرلٹ چرج، موبی، ربیکا فرگوسن اور بی اسٹریٹ کوور بینڈ شامل ہیں۔

صدارتی انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں اور اسلام مخالف باتیں کرنے والے نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریب حلف برادری میں بھی ایک اسلام مخلاف پادری کو دعا کے لیے مدعو کر لیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں مدعو کیے گئے چھ پادریوں میں امریکا کا انتہا پسند پادری فرینکلن گراہم بھی شامل ہے،فرینکلن گراہم اسلام کو برا مذہب قرار دیتا ہے اور اسلام مخالف نظریات رکھنے کے لیے مشہور ہے۔

امریکن اسلامک ریلیشن کونسل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا اسلام مخالفت کا ٹریک ریکارڈ رکھنے والے پادری کو مدعو کرنا حیران کن نہیں ہے، ٹرمپ خود صدارتی مہم میں اسلام مخالف باتیں کرتے رہے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY