حکومت اور انتظامیہ ریڈیو پاکستان کے پنشنرز کا امتحان نہ لے۔میاں امجد

0
756

پاکستان پریس کلب پیرس فرانس کے صدر میاں امجد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کو چلانے والے ذمہ داران ۔وزارت اطلاعات اور وزیر اعظم پاکستان اور وزیرخزانہ کے علاوہ  اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران پہلے بھی عمران خان کے زمانے میں فواد چوہدری کے ذریعے ریڈیو پاکستان اسلام آباد اور لاہور کو بند کرنے اور املاک کو بیچنے اور ریڈیو پاکستان کو محدود کرنے کا عمل شروع کر رہے تھے اور غریب ملازمین کو کام سے فارغ کرنے کی منصوبہ بندی تھی لیکن ریڈیو کارکنوں کے اتحاد نے اس منصوبے کو خاک میں ملا دیا

اب ایک مرتبہ پھر مالی بے ضابطگی اور بدانتظامی کی شکل سامنے آئی ہے کہ اپنی ساری بہترین زندگی ریڈیو دینے والے پنشنرز کو بھوکا مارا جا رہا ہے اور چار ہزار سے زیادہ پنشنرز بُرے حالات میں ہیں کہ دو ماہ سے انکو پینشن نہیں ملی جن میں بزرگ،بیمار بیوائیں اور یتیم شامل ہیں

ریڈیو کے بے حس ڈی جی طاہر حسین اور انکے حواریوں کام یہ حال ہے کہ وہ ان حالات میں بھی وزارت کو خوش کرنے کے لیئے نئے چینل کھول رہےہیں

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ریڈیو پنشنرز کو انکے واجبات فوری ادا کیئے جائیں اور ملازمین کی تنخواہوں کے ساتھ میڈیکل، ہائرنگ اور کیموٹیشن کے مسائل کو جلد حل کیا جائے ورنہ یہ ملازمین راست اقدام پر مجبور ہونگے

SHARE

LEAVE A REPLY