اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو کرپشن ثابت کرنے کا چیلنج دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ شہزاد اکبر صاحب آپ دھیلے کی کرپشن ثابت کردیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے جھوٹ ایک ایک کرکے باہر آرہے ہیں، انہوں نے عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے
وزارتوں کی پرفارمنس جانچنے کیلئے ڈیجیٹل پورٹل کا افتتاح
پاور ڈویژن کا مفتاح اسماعیل کے دعوؤں پر جواب

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم متحد اور اپنے مطالبات پر قائم ہے، مسلم لیگ ن ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزہراعظم نے اپوزیشن پر جھوٹے الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں کیا، 400 سے زائد استعفے آگئے تو پورا نظام درہم برہم ہوجائے گا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں مہنگائی 4 گنا بڑھ گئی، بجلی کا بحران سر اٹھارہا ہے اور ہر ادارہ تباہ ہوچکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY