براڈ شیٹ کیس میں ثالثی عدالت نے تمام ذمہ داری قومی احتساب بیورو(نیب) کے غلط اقدامات پر ڈالی ہے، فیصلے کے مطابق نیب نےجان بوجھ کر براڈ شیٹ کو مالی نقصان پہنچانے کی سازش کی، نیب نے غلط بنیادوں پر براڈشیٹ ایل ایل سی کے ساتھ معاہدہ توڑا، جس کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
عدالتی دستاویز کے مطابق نیب نے جعلی کمپنی کے ساتھ تصفیے کا معاہدہ کیا اور رقم کی ادائیگی کی جو غیر قانونی تھا، جس جعلی کمپنی کے ساتھ تصفیہ کیا اور رقم دی اس کا نام بھی براڈشیٹ تھا جو کالوراڈو میں رجسٹرڈ تھی، اصل براڈشیٹ ایل ایل سی برطانیہ میں تھی، اسے بتائے بغیر کالوراڈو کی کمپنی کو رقم دی گئی۔
دستاویز کے مطابق نیب نے جانتے بوجھتے غلط کام کیے، مقصد اصل کمپنی کو مالی نقصان پہنچانے کی سازش کی،مقدمہ میں نیب کے تمام سابقہ سربراہان نے گواہی دی، جعلی کمپنی کو 1.5 ملین ڈالر کی یہ رقم دو اقساط میں ادا کی گئی۔











