نیا میزائل نیوکلیئر وارہیڈز لے جانے والا بیلسٹک راکٹ تھا، شمالی کوریا

0
847

شمالی کوریا نے آج پیر کے روز کہا کہ اس نے ویک اینڈ پر طویل فاصلے تک مار کر سکنے والے جس نئے میزائل کا تجربہ کیا تھا، وہ ایک ایسا نیا راکٹ تھا، جس پر نیوکلیئر وارہیڈز نصب کیے جا سکتے ہیں۔

کمیونسٹ کوریا کی طرف سے فائر کیا جانے والا یہ بیلسٹک راکٹ آدھ گھنٹے تک فضا میں رہا تھا، جس دوران وہ غیر معمولی حد تک زیادہ اونچائی تک پہنچنے کے بعد بحیرہ جاپان میں گرا تھا۔ اس میزائل تجربے کی جنوبی کوریا، جاپان اور امریکا کی مسلح افواج نے بھی تصدیق کر دی تھی۔

اسی دوران ٹوکیو حکومت کی طرف سے یہ بھی کہا گیا کہ اس راکٹ نے جس طرح اور جتنی بلندی پر فضا میں سفر کیا، وہ ایک نئی طرز کے میزائل کی خاصیت ہو سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY