پاکستان ٹیم کراچی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف 158رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد اپنی پہلی اننگ میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو 323 کے مجموعی اسکور پر حسن علی 21 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔
حسن علی کو آؤٹ کرکے ربادا نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔
پاکستان کی جانب سے دسویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وکٹ پر موجود نعمان علی کا ساتھ دیا اور تیز رفتاری کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔
پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی نعمان علی تھے، انہیں 24 رنز پر مہاراجہ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
یاسر شاہ نے 4 چوکوں کی مدد سے 37 بالز پرناٹ آؤٹ 38 رنز بنائے۔












