جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے پاکستان کو شروع میں ایک وکٹ کا نقصان ہوا جب بابر اعظم پانچ سکور پر آوٹ ہو گئے
پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
آج کے میچ میں قومی ٹیم میں بابراعظم ، محمدرضوان، حیدرعلی، حسین طلعت ، افتخاراحمد، خوشدل شاہ، محمد نواز ، فہیم اشرف ، عثمان قادر، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔
تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو تین رنز سے شکست دیدی تھی۔












