مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے جڑانوالہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی ریاست میں جتھہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ جڑانوالہ کے دلخراش واقعات ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیں، بعض مذہبی گروہوں نے آزادانہ طور پر عوام میں مذہب کو سیاسی مقاصد کے لیے جنونیت پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا۔

احسن اقبال نے لکھا کہ اسلامی ریاست میں جتھہ بازی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو جلا کر دین کی کوئی خدمت نہیں ہوتی، ملک میں قانون اور عدالتیں موجود ہیں، ریاستی اداروں کو ان گروہوں کو قابو میں لانا ہو گا کیونکہ یہ مخصوص حالات میں پنپے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY