بھارت نے 2036 کے اولمپک گیمز کی میزبانی کے لیے بِڈ کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے سال بھارت کے شہر ممبئی میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی( او آئی سی) کا اجلاس منعقد کیا جائے گا، اس اجلاس میں بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے بِڈ کی پیشکش کرے گا۔
بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ یہ اولمپک بِڈ کے لیے بہترین وقت ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر احمدآباد کو میزبان شہر کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل کرسٹوفر ڈی کیپر کا کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دس ممالک اولمپکس2036 کی میزبانی کے لیے بِڈ کریں گے۔











