نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر غزہ پٹی میں بمباری بند نہ ہوئی تو پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسکائی نیوز العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوپ 28 کےکامیاب انعقاد پر یو اے ای کی قیادت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان کوپ 28 میں 30 ارب ڈالرز کے فنڈز کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے، دنیا کو اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
نگران وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصان ہوا، یو اےای کے اربوں ڈالر کے اعلان سے عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔












