آسٹرین حکام کے مطابق ایسے چودہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جن پر شبہ تھا کہ وہ کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ پولیس کے مطابق امکاناً یہ رابطہ دہشت گرد گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔
آسٹریا کے شہر گراٹس کے دفترِ استغاثہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ گرفتاریاں آج جمعرات، چھبیس جنوری کو کئی چھاپوں کے دوران کی گئی ہیں۔ پولیس نے گراٹس کے علاوہ ملکی دارالحکومت ویانا میں بھی چھاپے مارے ہیں۔ ان چھاپوں میں آٹھ سو پولیس اہلکار شریک تھے۔












