لندن۔ سید کوثر کاظمی ۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے دنوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بدھ کو لندن میں اہم مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔
برطانوی حکومت کی میزبانی میں 15 مارچ کو لندن میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر براے خارجہ امور سرتاج عزیز، افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر، پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیلوال اور برطانیہ کی قومی سلامتی کے مشیر مارک لائل گرانٹ شرکت کر رہے ہیں
۔
لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ذرائع نے تصدیق کی اور بتایا کہ ان مذاکرات میں شرکت کے لیے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز بدھ کو لندن پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان میں افغان سفیر ڈاکٹر عمر زخیلوال کے مطابق: ’میں اور افغان قومی سلامتی کے مشیر حنیف اتمر برطانوی حکومت کی میزبانی میں ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کریں گے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز اور برطانیہ کی قومی سلامتی کے مشیر مارک لائل گرانٹ شریک ہوں گے۔













