غزہ میں حماس ترجمان حازم قاسم پر اسرائیل کا قاتلانہ حملہ ناکام ہوگیا، اسرائیلی میڈیا

0
770

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے ڈرون حملے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم اور دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سٹی میں کار پر ڈرون حملہ کیا گیا، حماس ترجمان حازم قاسم کو چوٹیں آئی ہیں جب کہ ان کا ایک ساتھی شہید ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا حملہ ناکام رہا اور حازم قاسم محفوظ رہے۔

اس واقعے کے بارے میں اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے جب کہ حماس کی جانب سے بھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY