آسٹرا زینیکا کی ویکسی نیشن کو عارضی طور پر روکا گیا: سعودی وزارت صحت

0
595

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی برطانوی ویکسین آکسفورڈ آسٹرازینیکا کی ویکسی نیشن کو روکنے کے عمل کو عارضی قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ آکسفورڈ آسٹرا زینیکا کورونا وائرس ویکسین کو بعض یورپی ممالک نے تحفظ یقینی بنانے کے لیے روکا ہے جب کہ ویکسین کو روکنے کا عمل عارضی اور پہلے سے اختیار کی گئی احتیاطی تدابیر کے تحت ہے جو عام طور پر ویکسینز کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان نےکہا کہ ہم اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ وہ ممالک جنہوں نے آسٹرا زینیکا کا استعمال ترک کردیا تھا وہ اب اس کے محفوظ ہونے کی تصدیق کے بعد اس پر واپس آچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم یہ تصدیق کرتے ہیں کہ سعودی عرب میں ویکسینز محفوظ اور مؤثر ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں جمعہ کے روز کورونا سے مزید 5 اموات ہوئیں جس سے اموات کی تعداد 6556 ہوگئی جب کہ 360 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کل کیسز کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہےکہ برطانوی کورونا ویکسین آسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون جمنے کے واقعات کے بعد ڈنمارک، ناروے، آئس لینڈ اور اٹلی نے ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY