لاپتاہونےوالےبلاگرسلمان حیدرواپس گھر پہنچ گئے

0
245

اسلام آباد سے لاپتاہونےوالےبلاگرسلمان حیدرواپس پہنچ گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان حیدر گزشتہ رات واپس پہنچےہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر،شاعر اور انسانی حقوق کےکارکن سلمان حیدر 6 جنوری کو بنی گالہ سے لاپتا ہوئے تھے اور 21 ویں روز واپس پہنچ گئے۔

اغوا کے بعد ان کی گاڑی کورال چوک سے ملی تھی اور ان کے نمبر سے اہلیہ کو ایس ایم ایس موصول ہوا تھا کہ کورال چوک سے گاڑی لے لی جائے۔

سلمان حیدر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ لوئی بھیر میں درج کرائی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY