پٹرول بحران سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ساڑھے 3 ماہ کی تاخیر کے بعد جزوی عمل درآمد سامنے آگیا۔

 کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی منظوری دے دی ہے۔

انکوائری کمیشن نے سیکریٹری پٹرولیم سمیت کئی افسران پر پٹرول بحران کی ذمے داری عائد کی تھی۔

وفاقی کابینہ نے مطلوبہ قوانین اور قواعد و ضوابط میں ترامیم کی بھی ہدایت کردی۔

کابینہ کی ہدایت کی روشنی میں اوگرا کے قانون پر بھی نظر ثانی کی جائے گی۔

گزشتہ سال جون میں پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو 25 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY