سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 195 رنز بنائے۔
بابر اعظم 74 اور صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
196 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
زمبابوے کے ریان برل نے کچھ مزاحمت کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی۔
پاکستان کے عثمان طارق نے ہیٹ ٹرک سمیت 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے جب کہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کردیا گیا۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا یہ میچ راولپنڈی میں کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ گزشتہ روز سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا تھا۔
زمبابوے کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عثمان طارق اور نسیم شاہ پلیئنگ الیون میں شامل کیےگئے ہیں جب کہ سلمان مرزا اور ابرار احمد کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکاکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی۔
سری لنکا کی جانب سے جینتھ لیاناگے 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوشل پریرا نے 25 اور کامل مشرا نے 22 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان نے 129 رنز کا ہدف صاحبزادہ فرحان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 16ویں اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
صاحبزادہ فرحان 45 گیندوں 80 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگ میں 5 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
سری لنکاکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز بناسکی۔
سری لنکا کی جانب سے جینتھ لیاناگے 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوشل پریرا نے 25 اور کامل مشرا نے 22 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کو اپنے پہلے میچ زمبابوے کے ہاتھوں 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
…………………
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 67 رنز سے با آسانی شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔برائن بینٹ 49 اور کپتان سکندر رضا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جواب میں سری لنکا کی ٹیم 163رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 95 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان دسون شناکا نے سب سے زیادہ 34 رنز کی اننگز کھیلی۔













