آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست خارج

0
479

الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کے لئے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست خارج کردی۔

الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا لگا ہے، کیوں کہ الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف کے ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست خارج کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، لیکن تحریک انصاف فریال تالپور کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا، اور ان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY