پاکستان کا ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کیخلاف افغانستان کے سرحدی علاقوں میں آپریشن

0
636

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، کارروائی کا ہدف حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار تھے، دہشت گردوں کے حملے میں سینکڑوں شہری اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY