ڈاکٹرنگہت نسیم تمہیں کینسرنہیں ہے,اظہاریئے اور شکریئے,قسط 6

0
1197

میرے عزیز دوستو !
محبت انسان کو مضبوط اور آزادی سے اڑنا سکھاتی ہے۔ ہمارے رشتے اس اڑان میں کمزوری بن جائیں تو ہم چڑیا جتنا بھی اڑ نہیں پاتے ۔ ہم روحوں کے سفر پر ہیں۔۔ہمیں رشتوں کے لباس میں روحیں ہی ملی ہیں۔۔ہم سب یہاں اپنے اپنے سفر پر ہیں۔۔اپنی محبت میں باندھ کر نہ انہیں اڑنے سے روکیں اور نہ ہی اپنا سفر کھوٹا کیجئے ۔۔محبت اور اٹیچمنٹ میں فرق سمجھنا ہر روح کی ذمہ داری ہے۔ آپ سب کے ساتھ بہت بہت شکریہ ۔۔ آپ سب ہمیشہ ہی میرا مان بڑھاتے ہیں ۔۔ جب آپ تبصرہ کرتے ہیں ہو دل خوشی سے بھر جاتا ہے ۔۔ محبت اپنے وارث ڈھونڈ لیتی ہے۔
آپ سب کے لئے بہت محبتیں اور دعایئں
ڈاکٹر نگہت نسیم

آیئے تبصرے پڑھتے ہیں جو میرے لئے زندگی کی دعا بن کر مجھ سے ملتے رہے ہیں۔

Dilshad Nasim
میرے لئے نگہت کی اس ڈائری یا آپ بیتی تحریر کو بطور تحریر لینا بہت مشکل ہے ۔۔ میں نے نگہت کو پہلی قسط کے بعد ہی کہہ دیا تھا کہ کیوں لکھ رہی ہو مجھ سے پڑھی نہیں جا رہی ہے اس پر مجھے کافی لوگوں نے کہا انہیں لکھنے دی آپ پڑھیں یا نہ پڑھیں سو میں نے پڑھی مگر ایک آنکھ چراتے ہوئے جب بھی انہیں پڑھا ایسے پڑھا جیسے کہ یہ نگہت کی لکھی ہوئی تحریر نہیں ہے ۔۔یا شاید میں اس درد کو محسوس کرنا نہیں چاہ رہی تھی جو نگہت سہہ رہی ہو گی جسے پڑھ کر مجھے سہنا ہوگا ۔۔لیکن آج کہ یہ قسط پڑھی ۔۔ صرف آنکھوں سے نہیں دل سے پڑھی ہے پتہ نہیں کیوں بس پڑھی تو پڑھتی چلی گئی ۔ساری باتوں میں ایک بات جس کا مجھے یقین ہو گیا محبت دنیا کا سب سے حسین رشتہ ہے خواہ وہ بہن بھائیوں سے ہو بچوں سے شوہر سے یا مریضوں سے یا پھر دوستوں سے یہ پلٹ کر ملتا ہے ۔۔ دعا کرتا ہے دعا جو ہمیشہ مستجاب ہوتی ہے کیونکہ اللہ کو بھی محبت پسند ہے ۔۔نگہت نسیم بھی نام ہے ایک ایسی فرشتہ صفت ہستی کا جسے ڈاکٹر بننا ہی تھا ۔ اگر یہ ڈاکٹر نہ ہوتی وہ بھی مسیحا ہی ہوتی اسی طرح سے محبت وصول کرتی ایسے ہی محبتیں بانٹتی ۔۔ اللہ تعالی نگہت کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔۔انشاءاللہ نگہت تم بالکل ٹھیک ہو جاو گی۔ میرا یقین ہے جن پر دعاؤں کا محبت بھرا سائبان ہوتا ہے انہیں اللہ تعالی اپنی امان میں رکھتا ہے ہمیشہ بے شک ۔۔

Ghazala Rashid
تم سے بہترین کی امید ہمیشہ سے ہے۔۔۔۔پیار ہی پیار بس پیا ر ہو تم۔سلامت رہو۔آمین

Shaheen Kazmi
جسم کی طرح روح کو بھی صفائی کی ضرورت ہوتی ہے ، مبثت اندازِ فکر اور دعا ہی اس کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ لکھتی رہیں کہ الفاظ اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں نہ جانے کون سا لفظ روح کے کس روگ کا مسیحا بن جائے ۔ دعائیں مولا کریم آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے اور صحت و سلامتی عطا فرمائے.

Shahana Jawaid
جورجینا کا احوال تفصیلی ساتھ تمھاری پیاری باتیں واقعی ہم سب ایک قطار میں ہیں, جب تک اس دنیا میں ہیں اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں, قدرت سے پیار ہمارے اندر محبت ,صبر اور سکون پیدا کرتا ہے میں بھی درختوں کی صدائیں بہت اچھی طرح سن لیتی ہوں, تنہائی میں پرندے, پھول پودے تنہا نہیں ہونے دیتے.روح کی حقیقت اور اسے برتنے کا سلیقہ بتا دیا تم وہ روشنی ہو جو ہم سب کو حقیقتوں سے غیر محسوس طریقے سے روشناس کروا رہی ہو, تم سدا سلامت رہو گی ان الفاظ کی بدولت ایک نیکی جو جاریہ بن گئی, مجھے خوشی ہے میں تمھاری روحانی دوست ہوں۔

Ghuncha Jaffery
نفس مطمعنہ کا حصول تمام عبادتوں میں ہمیں سرخرو کرتا ہے اور خدا کی طرف رجوع کرنے کا حوصلہ دیتا ہے۔یہی روح کے سفر کی انتہائی منزل ہے .

Rushda Jameel
اففف کس قدر خوبصورت کس قدر خوبصورت خیالات کتنے ہی سوچ کے در وا ہوئے ..جزاک اللّہ

Ishrat Zaheer Ashrafi
Very well said!!

Saeed Zia
آج یا ابھی جو کچھ ہے اسے ہی بہتر سے بہترین کرنے کی کوشش کرنی چاہئے نہ کل نہ اگلا لمحہ ہمارے کنٹرول یا ہماری دسترس سے باہر ہے ملے یا نہ کچھ کہا نہیں جا سکتا .اللہ آپ کو صحت کاملہ سے نوازے آمین.

Noaman Tayyab
بہت خوب۔ واقعتاً روحانی خوشی کے لئے یہ سب لازمی امر ہیں اور اگر روحانی سکون میسر ہو تو جسمانی تکلیف کا احساس بہت کم رہ جاتا ہے۔ سلامت رہیں آپا جان.

Azhar Ul Haq Naseem
باجی یہ جملہ ہی بہت کچھ بتا رہا ہے ..بیماری تین طرف سے حملے کرتی ہے ۔۔ جسمانی ، جذباتی اور روحانی .. میں اس میں صرف ایک اور اضافہ کرنا چاہتا ہوں کہ چوتھی طرف سے بھی حملہ ہوتا ہے اور وہ حملہ بہت بھیانک ہوتا ہے جس کی وجہ سے روح تڑپتی ہے اور جذبات ختم ہو جاتے ہیں اور جسمانی بیماری بڑھ جاتی ہے . وہ ہے مالی حالات کا حملہ ، اور یہ حملہ اتنا سخت ہوتا ہے کہ انسان کی بیماری کو بڑھا دیتا ہے اور اگر کوئی ساتھ نہ دے تو پھر ۔ ۔ ۔ ۔ زندگی اجیرن ہو جاتی ہے ، جذبات مر جاتے ہیں اور رشتے مجروح ہو جاتے ہیں ، دنیا سے تو اعتبار اُٹھ جاتا ہے مگر دین بھی ڈگمگا جاتا ہے ، کہ دعا فوری اثر نہیں کرتی تو دوا کا اثر بھی ختم ہو جاتا ہے . میں نے آپ کی ہر قسط پڑھی ہے ، آپ کی سوچ بہت مثبت ہے ، آپ کی ہمت ہے کہ آپ ان مشکل لمحات میں بھی مثبت سوچ رکھ رہی ہیں اور پھیلا بھی رہی ہیں ..مگر کیا کروں ، میں تصویر کا دوسرا رُخ ہوں ، بارہا نارمل کی طرف واپس آنے کی کوشش کرتا ہوں ، مگر پھر منفی حالات سے نپٹنا پڑ جاتا ہے ، معذرت ، مگر مجھے جو محسوس ہوا وہ لکھ ڈالا.

Salma Awan
نگہت تم پر اللہ کی رحمت اور عنایت ہوئ ہے ۔ اس نے تمہیں چنا لوگوں کی رہنمائی کے لئے ان کی تربیت کے کئے ۔ تم اس کی پسندیدہ ہستی ٹھہری ہو.

Rubina Faisal
یہ قسط واقعی بہت زبردست ہے ۔۔۔میں پہلے بھی کوشش کرتی تھی کہ شکر گزار روح بنوں اب تو یہ مزید یہی کوشش ہوگی ۔۔۔اللہ پاک آپ کو صحت دے ۔

Robina Shaheen
یہ سفر در سفر ہے جسم سے روح تک ۔درد کے بغیر یہ ممکن نہیں آپ نے خوب عکاسی کی۔اللہ جلد صحت کاملہ عطا فرمائے آمین

Sara Qayyum
ایک مرتبہ پڑھا ہے، بار بار پڑھنے کی چاہ ہے۔ سوچتی ہوں اس تحریر پر کیا تبصرہ کروں۔ میں تو روحانیت کی سیڑھی کے سب سے نچلے پائیدان پر کھڑی ہوں۔ یہ تبصرے کی جا نہیں، سیکھ کا مقام ہے۔ کیا میں نے اپنی روح کو جانا؟ کیا اپنے اردگرد کی روحوں کی قدر کی؟ کیا اپنے خالق کو پہچانا؟ کیا اسکی ہر تخلیق کا حق ادا کیا؟ کیا اپنی ہی روح کا حق ادا کیا؟ ان سوالوں کے جواب مجھے اپنی روح میں اتر کر پانے ہیں۔ روح میں اترنے کا راستہ آپ نے دکھا دیا ہے۔ اس راستے پر علم اور نشان منزل کے چھوٹے چھوٹے چراغ بھی رکھ دیئے ہیں۔ اس راستے پر قدم قدم چلنا مجھے خود ہے۔ دعا ہے کہ آپ کی روح ہمیشہ کائنات اور اسکے رب کے ہم آہنگ رہے۔ اپنی روشنی پھیلاتی رہے اور یہ الفاظ جو آپ نے خون جگر سے لکھے ہیں صدا آپ کے لئے صدقہ جاریہ بن کر جگمگاتے رہیں۔ آمین ثم آمین۔

صدائے وقت میگزین
اللہ تعالیٰ آپ کو ہمت اور صحتِ کاملہ عطا فرمائے آمین۔ بیماری عام انسان کو توڑتی ہے۔ نگہت نسیم کو نہیں ۔

DrSarwat Rizvi
ہائے۔۔۔محبت میں بے خبری جائز نہیںبلکہ ناممکن سی تھی ۔۔۔۔۔ اور یہ عقدہ بھی انہیں دنوں مجھ پر کھلا کہ ہمیں شکلوں کو دیکھ کر اندازہ لگانے کی اتنی عادت ہو گئی تھی کہ آوازوں کے دکھ نظر ہی نہ آتے تھے
کیا کیا جملے ہیں آپی ۔۔۔۔۔سلامت رہیے ۔۔۔ہروردگار شفائے کاملہ سے نوازے آمین۔بہت پیار

Qaisar Jan
اللہ تعالیٰ آپ کو ہر تکلیف اور پریشانی سے بچالے ۔۔اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے آمین ۔۔صحت مند زندگی عطا فرمائے ۔۔انشاللہ ہمارے دعائیں آپ کی ساتھ ساتھ یے۔۔ اللہ تعالیٰ میرے زندگی بھی آپ کو دیں آمین۔۔۔۔

Zaara Mazhar
کتنے مریض روز ہی ڈاکٹرز کے ہاتھوں میں جاتے ہیں لیکن کتنے مریضوں کو یہ احساس ہوتا ہوگا کہ ہمیں وی آئی پی ٹریٹ کیا جا رہا ہے ۔۔۔ کتنے مریض یہ محسوس کرتے ہوں گے کہ ڈاکٹرز کا ایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہوتا ہے جس میں وہ فریش چہرے کے ساتھ مسکراتے ہوئے ہم سے ہمارا مرض دریافت کرتے ہیں مختلف سوالات کرتے ہیں اور دوا تجویز کرتے ہیں یا متعلقہ شعبے میں ریفر کرتے ہیں یہ ایک تھکا دینے والا عمل ہے لیکن ڈاکٹرز کے پیشے کا تقاضہ ہے کہ صاف ستھرے لباس اور ترو تازہ مسکراہٹ کے ساتھ پھر اگلے مریض کو اٹینڈ کرے ۔

فرحین عابدی
مولائے کریم آپ کو صحت و تنددرستی عطا فرمائے آمین

Hamood Shaheen
ہر لمحہ آپ کے لیے دعا گو، اللہ کرہم آپ کو صحت کاملہ و سلامتی عطا فرمائیں!

Samina Merajuddin
اور یہ عقدہ بھی انہیں دنوں مجھ پر کھلا کہ ہمیں شکلوں کو دیکھ کر اندازہ لگانے کی اتنی عادت ہو گئی تھی کہ آوازوں کے دکھ نظر ہی نہ آتے تھے ۔بہت بہت خوب کیا کمال کا تجزیہ ہے۔ اس تجزیے کی گہرائی وہی جان سکتا ہے جو دوسروں کے دکھ کا مداوہ کرنے کی نیت اور ارادہ رکھتے ہوں۔ اللہ اللہ

Najeeb Jamal
“ایک مائیکل جیکسن جس کے خالی پن سے مجھے ملنا تھا ” کیا تخلیقی جملہ ہے۔محبت کے کئی رنگ ہیں جنہیں آپ نے بیان کرنے کی خوب کاوش کی ہے۔مجھے جگر مراد آبادی کا ایک شعر یاد آ رہا ہے ۔ سن لیجیے:
کوئی حدہی نہیں شایدمحبت کےفسانے کی
سناتا جا رہا ہے جس کو جتنا یاد ہوتا ہے

Meezab Rehmat
محبت اپنے وارث کو ڈھونڈ ہی لیتی ہے ۔ ڈیوڈ نے کتنا اچھا کہا تھا “ محبت کوبند دروازوں سے فرق نہیں پڑتا ۔۔“
محبت صرف تابعداری ہے ۔۔۔جیسے ہم اپنے پالتو جانوروں کی کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ صرف محبت ۔۔ خالص محبت ۔۔۔ بے لوث کسی توقع صلے کے بغیر ۔۔صرف ایسی محبت ہی اپنے یقین کے ساتھ پر سکون سی ہو کر ایک جگہ ٹھہر جاتی ہے ۔۔ ہتھیار ڈال دیتی ہے ۔۔ انسان کو محبت کا تابعدار اور وارث بنا دیتی ہے ۔میری خوش نصیبی ہے کہ میں نے محبت کو مجسم دیکھا ہے ۔ خوبصورت جملے۔۔

Aliya Bukhari
اللہ تعالی بہت بہت کرم فرمائیں بے شمار خوشیاں اور محبتیں حاصل رہیں آپ کو ہمیشہ پیاری نگہت آمین ٹمہ آمین مستقل دعا ہے آپ کے لئیے۔

Nasir Abbas
Hope everything goes well

Riaz H. Syed
Lots of prayers for you
May you live Long Long
A very brave girl
Dheroon duain.

Naeem Fatma Alvi
کیسے دکھ میں سے پیار ے لمحے کشید کر لیتی ہیں۔

Erum Zehra
آپی آج ایک ساتھ ساری اقساط پڑھیں…. بار بار میرے خاموش آنسو آپ کی شفایابی کے لیے دعاؤں کے موتی رب کی بارگاہ میں بھیجتے رہے …. آپ کی تربیت , خوبصورت سوچ اور محبت بھرے الفاظ , سب دل میں اترتے جا رہے ہیں ….. اللہ آپ کو سلامت رکھے اور مکمل شفا یابی عطا فرمائے …. آمین ❤ بہت دعائیں آپ کے لیے… بہت جئیں صحت و تندرستی کے ساتھ …. الٰہی آمین

Raana Farooqui
اچھا لکھا زارا مگر اپنی موت پر بچوں کو نہ رونے کی ہدایت بھی پانی میں بلبلے کی طرح ہے، جب بُلبُلہ پُھٹتا ہے تو پانی کے چھینٹے اُڑنا ایک فطری عمل ہے. مجھے آج تک امی کی یاد رُلاتی ہے دوسروں کو سمجھانا آسان ہے مگر خود سمجھنا اتنا ہی مشکل.

Mariyam Jahangir
میں اتنے دنوں سے بچ رہی تھی کہ میں نے اس لنک کو نہیں کھولنا ۔۔۔مجھ میں ہمت نہیں تھی۔میں بھی ایک مشفق وجود کھونا نہیں چاہتی تھی۔وہ وجود جس کے انباکس میں جانے کی نوبت نہیں آئی لیکن دعائیں ہر جگہ وصول کرتی رہی۔آج لنک کھولا ہے اور رو پڑی ہوں۔۔۔اللہ ماؤں کو کچھ نہ کرے۔۔۔مائیں سلامت رہیں۔۔۔آپ کا سایہ آپ کے بچوں پر سدا رہے آمین

Iman Fatima
جس بہادری سے آپ یہ جنگ لڑ رہی ہیں آپ دیکھیے گا کینسر کو کوئ کونہ نہیں ملے گا نہ ہنسنے کے لیے نا چھپنے کے لئے بلکہ اب تک تو بھاگنے کی مکمل تیاری کر چکا ہو گا اس پچھتاوے کیساتھ کہ اس نے غلط بندے پہ ہاتھ ڈال دیا جس نے موقع ملتے ہی اپنے ساتھ ساتھ اور سینکڑوں لوگوں کو آگاہی ، تربیت اور حفاظتی تدابیر سکھا دیں کہ اس وائرس سے بچنا کیسے ہےاور آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑنا کیسے ہے
آپ نے تو الٹا نقصان کر دیا بیچارے کا۔

Tanya Rehman
کیا بات ہے جہاں ڈاکٹرز کی بات آئے ۔۔وہ بھی جن کے ہاتھ میں اللہ پاک نے شفارکھی ہو۔۔ اللہ کے خاص بندوں میں ان کا شمار ہوتا ہے۔۔ ان پر اللہ پاک کی خاص مہربانی ہوتی ہے۔۔ میں بھی ان خوش نصیبوں میں سے ہوں ۔جس کو اللہ نے 4 ڈاکٹرز سے نوازا ہے۔۔۔ وہ بھی سب کے سب مہربان۔ اللہ کی بہت بڑی رحمت ہے۔۔ آپ پر بھی اللہ پاک نے بہت رحمت فرمائی۔ کیونکہ آپ خود نیکی کرنے میں سب سے آگے ہوتی ہو۔ اللہ کے نیک لوگوں میں شمار ہے۔۔ تو اللہ پاک کیسے رحمت سے نہیں نوازے گا۔۔ بہت عمدہ

Rao Tahir
“افف ابا جی نے جو پوچھ لیا کہ تم دنیا میں کیا تھیں ؟
بہت سارے ڈاکٹروں میں نام تھا یا اچھی ڈاکٹر تھیں ۔۔ میرے آنسو گر رہے تھے ۔۔ جواب جو نہیں مل رہا تھا۔۔۔۔”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیسے آسمان پر چمکتے ستاروں کی مانند صاف شفاف لفظ ہیں، اور ان لفظوں سے پھوٹتی روشنی دل و جاں کو منور کر رہی ہے۔ ابا جی کا پڑھایا سبق مریض بن کر بھی کام آتا ہے، اور معالج بن کر بھی۔ سبحان اللہ۔ رب تعالی دائمی سرخ روئی کے سفر پر رکھے، آپا۔۔۔!!

Engr Malick Ushtar
آپ نے مریض ،مرض اور ڈاکٹر کی خوبصورت تکون بنائی ہے اور ان کے درمیان محبت کا عنصر سب سے مضبوط بانڈ کے طور پر سامنے آیا ہے ۔اللہ کریم آپ کو جزائے خیر سے نوازیں ۔

Samina Zulfiqar
ڈاکٹر صاحبہ، آج کے بعد آپ کے ساتھ ساتھ ان مسیحاوں کے نام بھی میری دعاوں میں شامل ہوگئے ہیں ٠ بلا شبہ یہ سب مایوس مریضوں کے لیے روشنی کی کرن ہیں ٠ اللہ پاک انہیں جزائے خیر دے اور آپ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے آمین ثم آمین ٠

Akhlaq Ahmed Tainvi
اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ آپ کو شفاء کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے
بلاشبہ وہ رب العالمین ستر ماؤں سے زیادہ اپنے بندوں سے محبت کرتا ھے
آپکی آپ بیتی بھی اعلیٰ ھے جب جب موقع ملتا ہے پڑھنے کی کوشش رہتی ھے تاکہ کے تجربات سے کچھ سیکھا جا سکے
سدا سلامت رھیئے

Zubyr Qaisar
نم ناک تحریر۔ سلامت رہیں

Arham Aleem
اللہ تعالی میری پیاری سی انٹی جی کو ہر مشکل سے دور رکھے اور اسی طرح۔ چہکتی مسکراتی رکھے۔

Khalid Dogar
Prayers Prayers and Prayers For you Dear Sister

Maleeha Syed
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و سلامتی عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔بہت دعائیں

Naeema Shahzad
اف نگہت جی اپ کیا چیز ہو خدا کی قسم پڑھتی جا رہی تھی اور أنسو نجانے کیوں گود میں اگرے پتہ ہی نہیں چلا کیونکہ ابھی تو رپورٹس لفافے میں تھیں پھر کس جزبے کے تحت انکھ سے پانی کا قطرہ گرا شائد اپ سے پیار کی شدت ہاں. . . . یہی پیار ہے بہت پیار دعایئں نہیں لکھا جا رہا . . . . . . . بعد میں بات کرتی ہوں۔

Mehak Aqeel
اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و سلامتی عطا فرمائے آمین ثم آمین
بہت دعائیں

جاری ہے
ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY