پاکستان بھر میں یوم یک جہتی کشمیر آج منایاجارہا ہے۔کانفرنسیں، ریلیاں اور مظاہرے کئے جائیں گے ۔ ملک بھر میں آج صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔ اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے مقامات پر ہاتھوں کی زنجیریں بناکر اظہار یکجہتی کیا جاتا ہے
ہاتھوں میں ہاتھ دئیے پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے پل پر کھڑے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے لوگ کشمیریوں کو ہر ممکن امداد کا یوین دلاتے ہیں لیکن جموں کشمیر مسئلہ ہے کہ کوئی امید بر نہیں آتی۔
اگرچہ کشمیریوں کی طویل تاریخ حریت میں پانچ فروری کے دن کی کوئی خاص حیثیت نہیں لیکن پاکستان کی جانب سے یوم یکجہتی نے اس کو خصوصی اہمیت دے دی ہے ۔
جموں کشمیر میں جاری حالیہ تحریک مزاحمت ایک مرتبہ پھر انیسو نواسی کی تحریک کی یاد تازہ کر دی ہے ،امید ہو چلی ہے کہ کشمیری اپنا حق خود اردیت حاصل کر کے رہیں گے












