امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 34لاکھ بے روزگار نوجوانوں کو 28 نومبر کو اسلام آباد بلایا ہے۔ ڈی چوک میں احتجاجی مارچ کریں گے۔

فیصل آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نجی ہسپتال میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان خطاب میں ایک کروڑ نوکریوں کا بھی بتاتے، 34لاکھ بے روزگار ہوئے نوجوانوں کو ہم نے 28 نومبر کو اسلام آباد بلایا ہے ۔ ڈی چوک میں احتجاجی مارچ کریں گے۔ سبسڈی واپس لیںے یہ دینے کی بجائے جو قیمتیں بڑھائے اپنے دور میں وہ واپس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم صرف 21 بار اسمبلی گئے، 57 قوانین آئی ایم ایف کے کہنے پر لائے گئے چینی کے ریٹس بڑھ گئے ہیں جو حلال کماتا ہے وہ تکلیف میں ہے۔ دنیا میں قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ان کو ریلیف بھی دیا گیا یہ کہتے تھے دو سو معاشی ماہرین ہیں۔ حفیظ شیخ کو آئی ایم ایف سے لگا دیا گیا اب شوکت ترین نئے سقراط کو مسلط کر دیا گیا۔ تمام مافیا کیبنٹ اور حکومت میں موجود ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY