امریکہ اور یورپ میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے جاری ہیں

0
775

ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے مہاجرین اور سات مسلم ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر پابندی کے فیصلے کے خلاف امریکا کے علاوہ متعدد یورپی ممالک میں احتجاجی ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گولف کلب کے باہر دو ہزار افراد نے اس صدارتی حکم نامے کے خلاف احتجاج کیا۔

اسی طرح دیگر امریکی شہروں کے علاوہ یورپ میں برطانیہ اور فرانس میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے۔ یورپ میں سب سے بڑا مظاہرہ لندن میں ہوا، جس میں قریب دس ہزار مظاہرین نے برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کی طرف سے امریکی صدر کی حمایت پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

لندن میں ہزاروں افراد نے امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کی اور برطانوی حکومت سے صدر ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے کی کال مسلم کونسل آف برِٹن اور فرینڈز آف اقصیٰ نے دی تھی۔ تاہم سٹاپ دی وار کولیشن اور سٹینڈ اپ ٹو ریسزم سمیت درجنوں برطانوی تنظیموں نے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی۔ پیرس میں بھی امریکی صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ٹرمپ مخالف بینرز کے ساتھ ایفل ٹاور تک مارچ کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY