قارئین گرامی ویسے توآج کا عنوان ایک شاعر کا خواب ہے اور بس؟ چونکہ اسی مضمون کی قر آن کی آیت بھی جس پر مجھے تو یقین کامل ہے اور مسلمانوں کو بھی ضرور ہوگا۔ میں نے تقریبا ٍ ً تیس سال اس کوشش میں گزاردئیے کہ لوگ حضور ﷺ کے اسوہ حسنہ طرف واپس آجا ئیں۔ جو بچپن سے میرا خواب تھا جس کو میری نانی محترمہ نے بچپن سے میرے دل میں ڈالدیا تھا، بار بار یہ کہہ کہ یہ کام حضور ﷺ ایسے کیا کرتے تھے تم بھی ایسا ہی کیا کرن؟الہذا میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ میں بڑا ہوکر حضورﷺ کی سیرت ضرور لکھونگا اور لوگوں کو تلقین کرونگا کہ اس کو لوگ اپنا لیں؟ کیونکہ اس پر عمل کرنا جیسا کہ حضور ﷺنے کرکے دکھایا وہی اصل اسلام ہے؟ اسی طرح کرنے سے ثواب ہے جبکہ کسی اور طرح سے عمل کرنے پر نہ ثواب ہے اور نہ ہی ا للہ کے دربار میں اسے مقبولیت کا درجہ حاصل ہے۔ میں نےسوچا تھا کہ یہ ایک نیک کام ہے اس لیئے مجھے اس میں کامیاب ہونے میں قطعی دقّت نہیں ہوگی؟ لیکن یہ میرا خیال خام تھا کیونکہ میں یہ جانتا ہی نہ تھا کہ قوم پٹری سے اتر چکی ہے۔اور پٹری پر واپس لانا سب سے بڑا مشکل کام ہے۔ میں نے یہ کام اپنی آخرت کے لئیے اٹھا رکھا تھا کہ جیسی ہی میں اپنی دنیاوی ذمہ داریوں سے فارغ ہو جاؤنگا تو اپنا سارا وقت حضور ﷺ کی سیرت کو عام کرنے کی کوشش میں صرف کرونگا؟ میں نے اسی لیئے کنیڈا ہجرت کی تا کہ میں یہاں سکون سے یہ کام شروع کرسکوں سب سے پہلے حضورﷺ کی سیرت کو میں نے اخباروں میں قسط وار شائع کرنا شروع ٹورنٹو سے کیا۔ سب سے پہلے اس وقت کے موقر اخبار “پاکیزہ “ نے قسط وار شائع کرنا شروع کیا جس کے ایڈیٹر صبیح منصور مرحو م تھے،ان کے بعد پاکستان ٹائمز میں ندیم صاحب نے ٹورنٹو اور شکاگو سے شائع کیا لیکن اشاعت کا سلسلہ اختتام پذیر ہوا میرے عزیز دوست جناب صفدر ھمدانی پر جوکہ لندن سے عالمی اخبار نکال رہے ہیں۔ اور جب وہ مکمل ہو گئی تو “ روشنی حرا “کے نام سے شائع کی اور متعدد ایڈیشن شائع کرائے اور مفت تقسیم کیے۔ یہ اس طرح لوگوں کے ہاتھوں میں اور لائبریریوں میں پہنچی اب یہ اسی نا م سے یوٹیوب پر ویڈیو کی شکل میں موجود ہے۔ میں بڑا مایوس تھا کہ میں نے جسے آسان کام سمجھا تھا وہی سب سے مشکل نکلا؟ کہ جب راز مجھ پر یہ کھلا کے الحمد للہ سارے مسلمان حضورﷺ سے محبت تو بےانتہا کرتے ہیں ان ﷺ پرہر وقت جان دینے کو تیار ہیں؟ “ مگر ان کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں“زمانہ جاہلیہ کی اس میں برادریاں، رسم ورواج وغیرہ دوبارہ حائل ہوگئے ہیں اور انہیں توڑنے کی کسی میں نہ جرات ہے نہ انہیں فرصت ہے۔ جبکہ اسلام اسوہ حسنہﷺ پر عمل کرنے کا نام ہے اور مسلمان کہتے ہی اسوہ حسنہﷺ کے عامل کو ہیں؟ یہ ہی اہلِ سنت بشمول تشیع حضرات تمام فرقوں کا ایمان ہے “۔ کیونکہ قرآن سورہ احزاب ۤیت نمبر 20 میں کہہ رہا کہ تمہارے نبی ﷺکے اسوہ حسنہ میں تمہارے لیئے بہترین نمومہ ہے اور حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا ارشاد ِ گرامی ہے کہ ً “عمل کے بغیرا یمان کچھ نہیں اور ایمان کے بغیر عمل کچھ نہیں “اب میں جس عمر کو پہنچ چکا ہوں یعنی 90سال کا ہوچکا ہوں ممکن ہے کہ یہ میرا آخری مضمون ہو؟لیکن سب سے زیادہ مجھے تقویت سورہ الصف کی آیت نمبر اور 8اور 9 سے ہوئی۔جس میں اللہ سبحانہ تعالیٰ نے فرمایا جس کا لب ِ لباب یہ ہے کہ یہ کافر یہ مشرک یہ خواب دیکھتے رہیں کہ خدا کے نور کوجو تمام چیزوں کا احاطہ کیئے ہوئے ہے اپنی پھونکوں سے بجھا دیں گے؟۔ ایسا کبھی نہیں ہوگا اللہ اپنے دین کو تمام دینوں پر غالب کرکے چھوڑ ے گا چاہے ان کو کتنا ہی ناگوارِ خاطر کیوں نہ ہو؟ اس کی ہلکی سی جھلک تمام دنیا نے اس وقت دیکھ لی کہ کہاں تو یہ عالم تھا کہ حضور ﷺ اپنی نگاہ ِ مبارک سے اسلام کے پہلے ایک جوڑے کو انتہائی بربر یت کے ساتھ شہید ہوتا ملا حظہ فر ما تے رہے تھے اور ان کو جنت کی بشارت دے رہے لیکن ظالموں کے ہاتھ نہ روک سکے؟لیکن ان کا یقین دیکھئے وہ حضور ﷺ کے خلاف ایک لفظ کہہ کر اپنی جان بچا سکتے تھے؟ لیکن انہوں ؓ نے جان دینا پسند کیا مگر وہ لفظ زبان سے ادا کرنا پسند نہیں کیا؟ پھر جس نے بھی مکہ سے ہجرت کا ارادہ کیا وہ لٹ گیا ان کے گھروں پر کفار نے قبضہ کرلیا۔ کیا کسی کے تصور میں یہ تھا۔ کہ حضور ﷺ آٹھ سال بعد جب واپس فاتح کی حیثیت سے مکہ تشریف لا ئیں گے توان کے ساتھ دس ہزار جانثار فوج ہو گی جو انکو جنہوں نے پہلے ظلم کیا تھا ان کے ایک ہی اشارے پر نیست ونابود کرسکتی تھی۔ لیکن سرکار ﷺسر جھکا ئے ہوئے تھے اور منادی کرنے والا اعلان کر رہا تھا کہ آج کسی سے کوئی انتقام نہیں ہے نہ ابو سفیان سے اورنہ ابو لہب کے خاندان سے اپنا مکان واپس لیا بلکہ جب صحابہ کرام ؓ نے فرمایا کہ ہمارے مکان تو ان سے دلوا دیجئے جوانہوں نے ہم سے جا تے ہوئے چھینے تھے۔تو فرمایا “ کیا تم نہیں چاہتے ہو کہ ان کو معاف کردواور اس کے بدلے جنت میں مکان لیلو “ سب نے کہا کہ ہمیں یہ سودا منظور ہے۔بہت سے مورخین نے اس آیت سے مراد فتح مکہ لیا ہے۔ مگرمیرے نزدیک یہ درست نہیں ہے۔ کیونکہ ان دو آیتوں کے الفاظ قر آن میں جا کر دیکھ لیجئے کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ تمام ادیان پر اپنے دین کو غالب کرنے کی بات فرما رہے ہیں۔ اس وقت حالات تقریبا ً وہی ہیں جو اس وقت مکہ معظمہ میں تھے۔ فرق اب یہ ہے کہ چاروں طرف مسلمان آپس میں لڑ رہے ہیں اور لڑانے والے لڑا رہے ہیں پہلے وہ متحد تھے؟ جو لوگ جانوروں کی ہتھیا پسند نہیں کرتے وہی لوگ مسلمان کے ساتھ ہر زیا دتی روا رکھے ہوئے ہیں؟ جس کی اطلاع حضور ﷺ نے سورہ الانعام کی آیت نمبر65کے نزول کے موقعہ پر دیدی تھی لیکن امت نےاس پر کان نہیں دھرے؟ لہذا سزا بھگت رہی ہے۔ مگر اس کے باوجود ہر مومن کا عقیدہ ہے کہ قرب قیامت ایک دور ایسا آئے گا کہ اسلام غالب ہو گا۔ اس سلسلہ میں سب سے زیادہ امید افزا ء بات حضرت امام مالک ؒ کی پیش گوئی میں ملتی ہے کہ انہوں ؒ نے فرمایا کہ جس طرح امت کی پہلے مرحلے میں اصلاح ہوئی تھی۔ اسی طرح اس دوسرے حصے میں اصلا ح ہوگی “ جس کے اِس وقت کہیں دور دور کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں؟مگر یہ مسلمانوں کے ایمان کی کمزوری ہے؟ کیا کبھی کسی نے سوچا تھا کہ پاکستان بن جا ئے گا اور جو پاکستان بننے میں مزاحم تھے وہی لوگ معاون ہو نگے؟ مگر یہ سب کچھ ہوا میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کانوں سے سنا ہے۔ پاکستان بن گیا۔ ان شاء اللہ ایسے ہی ایک دن سنیں گے۔ کہ یہ بھی ہوگیا۔ جیسے کہ آجکل ایک کرونا جیسے جرثومے نے بڑے بڑوں کو پریشان کردیا ہے۔ بہت سی فضول خرچیاں بند ہو گئیں جو کہ کلچر کے نام پر رائج تھیں؟انہیں لوگو ں کو خود اپنے ہاتھوں سے بند کرنا پڑیں۔ یہ اور بات ہے ایسا کرنے والے ہم نہ ہوں ممکن ہے کہ کوئی اور ہو جو ہماری جگہ پر کر ے جیسا کے تاتاریوں نے کیا کہ جنہوں نے مسلمانوں کی کھوپڑیوں کے پہاڑ لگائے وہی اپنا پرچم چھوڑ کراسلامی پرچم ایک دو دن نہیں صدیوں بلند کیئے رہے؟ کیونکہ اس کے لیئے کوئی کام مشکل نہیں اسے اپنا کارخانہ چلانا ہے ہم نہیں تواورکوئی چلا ئے گا لیکن کارخانہ بند نہیں ہوگا؟ وہ کون ہوگا وہ تاریخ آگے چل کر بتا ئے گی؟













