وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے آج حافظ نعیم الرحمٰن کا پی آر او بننے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، دونوں کو مبارک ہو۔

جاری کیے گئے بیان کے ذریعے وزیرِ بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے مصطفیٰ کمال کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ریجیکٹڈ لیڈر قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہے کہ حیرانگی اس بات کی ہے کہ الیکشن کمشنر کو پیپلز پارٹی کا اتحادی ہونے کا وہ شخص طعنہ دے رہے ہیں جنہوں نے الیکشن میں حصہ ہی نہیں لیا۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال خود کتنی شفافیت والے الیکشن کے ذریعے ناظم بنے تھے اس کی گواہی جماعتِ اسلامی بھی دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت پر ملکی سالمیت سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگانے والے مصطفیٰ کمال اپنے گریبان میں جھانکیں، ملکی سالمیت سے کھلواڑ تو آپ نے کیا تھا پھر سیاسی لانڈری سے دھل کر نئے روپ میں سیاست کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیرِ بلدیات نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ کراچی کے عوام کے ریجیکٹڈ لیڈر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY