بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی، فلسطین کے دورے پر رام اللہ پہنچنے والے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جہاں انھوں نے صدر محمود عباس سے ملاقات کی اور مختلف امور پر مذاکرات کیے۔

نریندر مودی کے دورہ فلسطین سے چند ہفتے قبل ہی اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سرکاری دورے پر بھارت آئے تھے جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی سمیت کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی اردن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فلسطین کے مغربی بینک کے مرکز رام اللہ پہنچے اور محمود عباس سے ملاقات کی۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے مودی کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت اور سیاحت سمیت دیگر معاملات زیربحث آئے

SHARE

LEAVE A REPLY