آزاد کشمیر: نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے پیش کی گئی تحریک منظور

0
839

آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے پیش کی گئی تحریک منظور کرلی گئی۔ وزیراعظم کے انتخاب کیلئے پیش کی گئی تحریک کو حکومتی ارکان نے منظور کیا۔

اپوزیشن نے وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے پیش کی گئی تحریک پر اعتراض اٹھا دیا اور کہا کہ آج اجلاس منسوخ کر کے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے نیا اجلاس بلایا جائے۔

خیال رہے تحریک انصاف کی جانب سے قائد ایوان کے امیدوار تنویر الیاس ہوں گے۔ قائد ایوان کے لئے ن لیگ اور پیپلز پارٹی امیدوار کا نام پیش کریں گی۔53 کے ایوان میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کے 34، پی پی 12 اور ن لیگ کے 7 ارکان ہیں۔ اسمبلی اجلاس کیلئے حکمران جماعت نے 12 اپریل کو ریکوزیشن جمع کرائی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY