بھارت نے کابل سے اپنے سفیر اور سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن نے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے پیر کی سہ پہر قوم سے اپنے خطاب میں افغانستان سے امریکی فورسز کی واپسی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جنگ کی ذمہ داری پانچویں امریکی صدر کو منتقل نہیں کریں گے۔
امریکہ نے افغانستان کی صورت پر اتفاق رائے کے لیے روس اور چین سے رابطہ کیا ہے۔
طالبان نے جس تیزی سے افغانستان پر قبضہ کیا اس سے دنیا حیرت زدہ ہے۔ مبصرین کے مطابق طالبان نے پروپیگنڈے، نفسیاتی حربوں اور دھمکیوں سے ایسی حکمتِ عملی ترتیب دی جس سے لڑائی کے بغیر ہی وہ قبضہ جماتے گئے اور کابل پہنچ گئے۔
چین اور روس کا کابل میں سفارت خانے فعال رکھنے کا اعلان
بھارت نے کابل میں تعینات سفیر اور سفارتی عملے کو وطن واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ارندم بگچی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ افغانستان کی تیزی سے بدلنے والی صورتِ حال کے پیشِ نظر کابل سے سفیر اور سفارتی عملے کی فوری واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ جلد بھارت پہنچ جائیں گے۔













