زاد سفر کے عنوان سے مریم عالم کی یہ اولیں تحریر ایک ناولٹ ہے جسے عالمی اخبار اقساط میں شائع کر رہا ہے، ہم نے ہمیشہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور یہ بھی اسی کی کڑی ہے، قارئین اسے کسی پختہ لکھاری کے معیار پر نہ پرکھیں بلکہ ایک نو آموز کی اولیں تحریر سمجھ کر حوصلہ افزائی کریں، مجھے یقین ہے مریم اگر مشق جاری رکھیں گی تو اپنا نام پیدا کر سکیں گی
صفدر ھمدانی
مدیر اعلیٰ،عالمی اخبار
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چند الفاظ میرے
زاد سفرمیری پہلی تحریر جو میں نے بہت محبت سے لکھی ہے
یہ کہانی ہے ان شہداء کے نام جنہوں نے اپنا سب کچھ اپنے وطن پر قربان کر دیا.. اور ان لوگوں کی جنہوں نے ان کی جدائی کے دکھ کو صبر کے ساتھ برداشت کیا..
یہ کہانی ہے ان لوگوں کے نام جنہوں نے اللّٰہ کی رضا کو اپنی زندگی میں اس طرح سے شامل کیا کہ وہ صبغۃ اللّٰہ میں رنگتے چلے گئے
مریم عالم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انوشے بیٹا آہستہ …انا بی نے تیزی سے سیڑیاں اترتی ہوئ انوشے کو ٹوکا. انا بی جلال صاحب کی بہت پرانی ملازمہ تھیں وہ بلکل اپنی ماں کی طرح ان کی عزت کرتے تھے اسی لئے اگر وہ ان کی اکلوتی اولاد (انوشے) کو کسی وجہ سے ڈانٹ بھی دیتیں تو کبھی غصہ نہیں ہوۓ .
وسے بھی انابی نے جلال صاحب کی اہلیہ( شہربانو جو انوشے کی پیدائش کے تھوڑےعرصے بعد وفات پا گئیں تھیں ) کے بعد بکل اپنی اولاد کی طرح پالا تھا
انوشے بچپن سے ہی اپنے آپ میں رہنے والی لڑکی تھی اس نے اپنے جذبات بہت کم کسی کے کے ساتھ بانٹے تھے وہ اپنی ہر چیز کو لے کر بہت محتاط رہتی اگر کوئی اور بچہ اس کی کسی چیز کو ہاتھ لگا لیتا تو وہ چیز ہی تو ڑ دیتی اور بہت غصہ کرتی ایک بار ہمسائے سے اک بچی انکے گھر آئی اس نے انوشے کی گڑیا اس کی مرضی کے خلاف لےلیاانوشے کو وہ گڑیا بہت عزیز تھی وہ جلال صاحب اس کے لیےلندن سے لائے تھے جب وہ بزنس ٹور پر گئے تھے انوشے نے وہ گڑیا توڑ دی جلال صاحب اور انا بی اس کی اس حرکت سے بہت پریشان ہوگئے لیکن جیسے جیسے وہ بڑی ہوتی چلی گئی اس کی اس عادت میں تبدیلی آتی گئی اس نے خود پر ضبط کرنا سیکھ لیا تھا اپنے جذبات کا والہانہ اظہار کرنا کم کر دیا تھا لیکن اپنی چیزوں میں اور اپنے رشتوں میں اسے شراکت آج بھی سخت نا پسند تھی اس کا اظہار اس کے باپ اور انا بی کو اس کے روئیے سے ہو جاتا تھا
کیا آنا بی ہر وقت ڈانٹتی رہتی ہیں وہ آنا بی کی طرف آئ اور منہ بسورتے ھوئے ان سے لپٹ گئی وہ بھی ان سے بہت محبت کرتی تھی.چلو اب ناشتہ کریں.حلال صاحب گویا ہوے. وہ سب کھانے کی میز کی طرف بڑھے.اس نےپلیٹ میں پراٹھا اور انڈا رکھا وہ ناشتے میں ہمیشہ پراٹھا پسند کرتیبتھی.
ناشتے کے دوران وہ حلال صاحب سے مخاطب ہوتے ہوئے بولی بابامیرا رزلٹ آنے والا ھے .
( I want to go to abroad for higher education ).
جلال صاحب اس کی بات سن کر بہت پریشان ہو گئے کیونکہ وہ بہت ضدی تھی وہ اس کی ہر ضد پوری کرتے لیکن اس بار وہ
سوچ میں پڑھ گئے کیونکہ وہ ان کے جینے کا واحد سہاراتھی وہ انکی آنکھوں کی ٹھنڈک تھی وہ اس سے دوری کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے
وہ ناشتے سے فارغ ہو کر جا چکی تھی. اس کے جانے کے بعد آنا بی جلال صاحب سے بولیں میں کہتی تھی نہ لڑکی ذات ہے مت ہر ضد پوری کیا کرو
اب کیا کرو گے کیسے روکو گے وہ کتنی ضدی ہے ہر بار کی طرح اسکی اس ضد کے آگے بھی ہتھیار ڈال دیں گے کیا بیٹا وہ بول رہیں تھیں جلال صاحب نے انکی کسی بات کا جواب نہیں دیا.
میں اسے سمجھاؤں گا وہ ضرورمیری بات سمجھ جاے میں نے ہمیشہ اس کی ہر ضد ہر خواہش پوری کی ہے وہ میرا ماں ہے وہ میرا کبھی نہیں توڑے گی. مجھے یقین ہے وہ میری بات ضرور سنے گی بھی اور سمجھے گی بھی وہ آنا بی کے جانے کے بعد خود سے باتیں کر رہے تھے انوشے جانے کب سے ان کے پیچھے کھڑی ان کی اپنے آپ سے کی گئی گفتگو سن رہی تھی وہ ان سے کچھ پوچھنے آئی تھی مگر بغیر کچھ کہے واپس چلی گئی آخر وہ میری بیٹی ہے اور مجھ سے بہت محبت کرتی ہے.کچھ دن اسی کشمکش میں گزر گئے آخر وہ دن آئی گیا جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا اسنے انڑ میں ٹاپ کیا تھا اب جلال صاحب انوشے کے اگلے لائحہ عمل کے منتظر تھے وہ آنا بی سے چاے کی فرمائش کر رہی تھی جب وہ آفس سے لوٹے اسلام وعلیکم بابا کیسا گزرا آپکا دن. وہ بہت خوشگوار لہجےمیں باپ سے مخاطب ہوئی .جلال صاحب اس سے بات کرنے کا سوچ ہی رہےتھے کہ اس کو کس طرح قائل کریں.چاے کا سپ لیتے ہوئے وہ پھر گو یا ہوئی بابا آپ ابھی تک میرے لئے یونیورسٹی کے فارم نہیں لے کر آۓ
اس نے اسی دن خود سے عہد کر لیاتھاکہ وہ اپنےباپ کا مان نہیں توڑے گی کیا کہا جلال صاحب نے اس کی بات پر چونکتے ہوے آنا بی کی طرف دیکھا انہیں اپنے کانوں پر یقین نہیں آ رہا تھا اس نے اس بار ان کے خلاف توقع فیصلہ کر کے انہیں حیران کر دیا تھا اس سے پہلے اس کے فیصلے اٹل ہوتے تھے وہ جو اک بار ٹھان لیتی کر کے ہی دم لیتی انا بی بھی بہت حیران تھیں کہ اتنی بڑی تبدیلی اچانک سے انوشے میں کیسے آ گئی . انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ وہ جلال احمد کی خود سے کی گئی گفتگو سن چکی تھی اس نے یہ سوچ لیا تھا کہ وہ اپنے فیصلے سے دستبردار ہو جائے گی اپنے باپ کی خاطر جس نے بچپن سے لے کر آج تی اس کی ہر بات اور ضد کے آگے ہار مانی تھی اور اس کے ہر فیصلے پر اس کا انا بی کی مخالفت کے باوجود بھرپور ساتھ دیا تھا بابا میں آپ کو چھوڑ کر نہیں جاؤں گی.اس نے باپ کی پریشانی بھانپ لی تھی کیونکہ اس نے جب سسےابراڈ جانےکا کہاتھاجلال صاحب چپ سے رہنے لگے تھے.ٹیھک ہے میرا بچہ کل ہی آپ کا ایڈ میشن کروا دیں گے۔۔۔۔۔جاری













