اپنے نام اور عہدے کی لاج رکھیں .تحسین انجم

0
508

کچھ لوگ با اختیار ھوتے ھیں لیکن اپنے اختیارات کا نا جائز اور انتہائی غلط استعمال کر کے دوسروں کی زندگی اجیرن کر دیتے ہیں اور پھر اسے اپنی نام نہاد بے کار وجود کا مشغلہ بنا لیتے ہیں….. جیسے کہ اسمبلی میں بیٹھے جمیل احمد….. کیا سمجھتے ہیں آپ کہ اس کرسی پر بیٹھ کر آپ خدا بن بیٹھے ہیں؟ کسی کو بھی تنگ کر سکتے ہیں….. آپ سے پوچھنے والا کوئی نہیں؟
خدا تو ھے نا اور آپ کے کارنامے بھی دیکھ رھا ھے کچھ اس کا خوف کر لیا ھوتا…. آپ جیسے انسان سے کنارہ کیا تو کیا جرم کیا…. نہ یہ کام پہلی بار ھوا ھےاور نہ آئندہ رکے گا….. یہ کہیں نہیں لکھا کہ تکلیف میں رہ کر بھی اس سے نکلنے کے لیے کوئی جدوجہد نہ کرو کوئی قدم نہ اٹھاؤ….. منزہ نے جو کیا ٹھیک کیا اسے حق تھا ایسا کرنے کا…. مزھب بھی اجازت دیتا ہے اس کی….. لیکن اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیتا جو آپ کر رہے ہیں…آپ کو کوئی حق نہیں کہ بے قصور اور معصوم عورت کے ساتھ وہ کریں جو آپ ایک عرصے سے کر رہے ہیں آپ با اختیار ھیں تو اپنا اختیار استعمال کریں…. اپنے نام اور عہدے کی لاج رکھیں…. شکریہ

.تحسین انجم
یو ایس اے

SHARE

LEAVE A REPLY