وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں موجود تمام عبادت گاہوں، سرکاری اور اہم تنصیبات کے سیکیورٹی آڈٹ کے احکامات جاری کردیے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں سیکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ‘دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے ہمیں موثر نظام کی ضرورت ہے’۔
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ صوبے کے تمام مزارات، مساجد، مندر، گرجا گھروں، سرکاری عمارتوں اور اہم تنصیبات کا مکمل سیکیورٹی آڈٹ کیا جائے۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری رضوان میمن، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی بھی موجود تھے











