کیپٹن رضوان احمد انتقال فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

0
440

کراچی : کیپٹن رضوان احمد حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال فرماگٸے۔ برصغیر کے ممتاز اور عظیم روحانی پیشوا حضرت مولانا شاہ محمد شفیع خواجہ ناصر رحمتہ اللہ علیہ (بریلی. بھارت) کے خلف اور جانشین حضرت پیرشاہ فیضان احمد رح کے فرزند ارجمند اور ممتاز اسکالر محقق اور شاعر سید فخرالدین بلے علیگ شاہ صاحب کے داماد کیپٹن رضوان احمد اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے باعث مرچنٹ نیوی کی دنیا کے ہیرو کے طور پر مشہور تھے اور انہوں نے اپنی نصف زندگی کراچی میں اور نصف سمندر میں گزاری۔ اپنے پچاس سالہ کیرٸیر میں پچھتر فیصد دنیا کا سفر کیا۔ کیپٹن رضوان احمد گزشتہ پانچ برس سے کینیڈا میں رہاٸش پذیر تھے جبکہ اکتوبر ٢٠٢١ سے وہ اپنے نجی امور کے سلسلے میں کراچی میں مقیم تھے۔ گزشتہ روز بوقت عشا ٕ اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال فرماگٸے۔ کیپٹن رضوان احمد کے پسماندگان میں ایک بیوہ دو فرزندان عاطف رضوان اور حارس رضوان اور ایک دختر ندا ٕ بلال شامل ہیں۔ کیپٹن رضوان احمد کی سب سے چھوٹی بیٹی اریبہ فراز تین برس قبل کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال فرماچکی ہیں۔
کیپٹن رضوان احمد کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سخی حسن قبرستان میں ان کے والد پیر شاہ فیضان احمد رح اور والدہ اور ان کے بھاٸی عفان احمد کے پہلو میں بوقت مغرب سپردخاک کردیاگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY