بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے بھی 2 پاکستانی نوجوانوں کی بے گناہی کا اعتراف کرلیاہے، اڑی میں فوجی اڈے پر حملے میں فیصل حسن اور احسن خورشید کو کلین چٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نوجوانوں کو جلد رہائی ملنے کا امکان ہے۔ جیونیوز نے دونوں نوجوانوں کی غلطی سے سرحد پار کرنے اور بے گناہی کا معاملہ اُٹھایا تھا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اڑی میں بھارت کےفوجی اڈے پر حملے کے الزام میں گرفتار2پاکستانی نوجوانوں سے متعلق شواہد نہیں ملے،انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے رپورٹ بند کرکے خصوصی عدالت میں جمع کرادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعے کے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام تھا، فیصل حسن،احسن خورشید کو جذبہ خیر سگالی کےتحت پاکستان واپس بھیجاجائےگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی واپسی کا طریقہ کار وزارت خارجہ طے کرے گی،بھارتی فوج کوپاکستانی نوجوانوں سےمتعلق کیس بندکرنےسےفوج کوآگاہ کردیاگیا ہے ۔
پاکستانی نوجوانوں کا معاملہ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزہ زیب خانزادہ میں اُٹھایاگیا تھا












